Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمرتوڑ مہنگائی، بے روزگاری اور چترال کے گیس پلانٹوں کی بحالی کیلئے پی وائی او کے زیر اہتمام ریلی

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) پیپلز یو تھ ا ٓرگنائزیشن لوئر چترال کا ایک احتجاجی ریلی چیو پل چترال سے شروع ہوکر چترال پریس کلب میں ختم ہوئی۔پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس میں چترال کے مسائل چترال گیس پلانٹس کی بحالی، کمرتوڑ مہنگائی،بے روزگاری ،چترال کے ساتھ ظلم وزیادتی،مردوم شماری دوبارہ کرانے کے مطالبے درج تھے۔

ریلی کی قیادت سابق صوبائی صدر یوتھ وینگ قاضی وقار اور سابق ضلعی صدر پی وائی او وسیم سجاد اخون اور بشیر کررہے تھے ۔ مہنگائی، منظور شدہ گیس پلانٹ کی بحالی۔اور موجودہ حکومت کی چترال دشمن پالیس۔بے روزگاری کے خلاف تقریر کی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو غریب دشمن قراردیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں ہنگائی اوربے روزگاری نے تمام ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ غریبوں کے چولھے ٹھنڈے پڑگئے اور لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ریاست مدینہ کے دعویداروں نے غریبوں سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ۔

انھوں نے سابق دور حکومت میں چترال کیلئے منظور شدہ گیس پلانٹوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے نعرہ لگانے والوں نے ان منصوبوں کو ختم کرنیکا فیصلہ کرکے چترالی عوام کے ساتھ انتہائی زیادتی کی ہے ۔

مقرریں نے چترال کے منتخب ممبران سے استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔

ppp chitral protest against high prices

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45150