Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایم او اور فوڈ انسپکٹر کا کھلی گاڑیوں میں سبزیاں اور فروٹ بیجنے والوں کے خلاف کاروائی

Posted on
شیئر کریں:

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) ٹی ایم او چترال قادر ناصر،صدر تجار یونین شبیر احمد اور فوڈ انسپکٹر شیر اعظیم نے جمعرات کے روز بائی پاس روڈ اتالیق اڈہ میں غیر قانونی سبزی منڈی جہان کھلی گاڑیوں میں سبزیان لوڈ کرکے تجارت کی جا رہی ہے پرچھاپہ مارا۔اس موقع پر دیکھا گیا کہ خریداروں کے ہجوم سے بائی پاس مین روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید طور پر متاثر ہو رہی تھی اور جگہ جگہ گندگی کی ڈھیر لگے ہوئے تھے۔اور غیر معیاری سبزیان اور فروٹ لوگوں کو فروخت کرتے دیکھا گیا۔صدر تجار یونین چترال نے سبزی فروشوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مضر صحت سبزیان اور فروٹ بیجنے اور گند پھیلانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی بلکہ ایسے عناصر کو تجار یونین پکڑ کر قانون کے حوالے کرے گی۔TMOچترال قادر ناصر نے کہا کہ غیر قانونی منڈیاں چلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی تاہم اتالیق اڈے کے ارد گرد گند کو روزانہ کی بنیادوں پر اُٹھانے کے لئے گاڑی مہیا کی گئی ہے تاجروں کو چاہیے کہ وہ کوڑا کرکٹ پھیلانے کے بجائے ایک جگہ جمع کیا کریں تاکہ اہلکاروں کو اُنہیں اُٹھانے میں آسانی ہو سکے۔اُنہوں نے اتالیق اڈہ کے ٹھیکہ دار صابر کو بھی ذمہ دار قرار دیا جو اُن سبزی اور فروٹ فروشوں سے گاڑی کھڑی کرنے کے دو سو روپیہ فی گاڑی وصول کرتا ہے اور صفائی TMAپر چھوڑ دیتی ہے۔اس موقع پر فوڈ انسپکٹر شیراعظیم نے غیر معیاری پھلوں اور سبزیوں کے نمونے لے لئے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔

open sabzi and frout frosh chitral bazar 4
Exif_JPEG_420
open sabzi and frout frosh chitral bazar 5
Exif_JPEG_420

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8339