Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چینوٹ میں چترال کی ایک اوربیٹی قتل،عوام میں غم وغصے اورتشویش کی لہردوڑ گئی

شیئر کریں:

چترال ( چترا ل ٹائمز رپورٹ )چینیوٹ میں چترال کی ایک اور بیٹی کی سات ماہ کی بچی کے ساتھ دلخراش قتل پر چترال کے عوام میں انہتائی غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ مختلف مکاتب فکر نے چترال سے باہر رشتہ کروانے والے دلالوں کو پکڑ کر قرارواقع سزا کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ اور ساتھ چینوٹ کے دوہرے قتل میں ملوث شخص کی کھلے عام پھنسی کا بھی مطالبہ کررہے ہیں تاکہ دوسرے لوگ سبق حاصل کرسکیں۔

اس سلسلے میں آج صدردعوت و عزیمت ضلع چترال جاوید اقبال کی قیادت میں ١٣ رکنی وفد نے ڈی پی او چترال سونیا شمروز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کا مقصد چترالی خواتین کے بغیر تحقیق ضلعے سے باہر دلالوں کے ذریعہ ہونے والی شادیوں کے نقصانات اور ان کے روک تھام کےلایحہ عمل طے کر نا تھا۔ ملاقات میں وفدنے تمام حالات سے ڈی پی او کو اگاہ کیا ۔

بطور خاص کل کے چینیوٹ کے دلخراش واقعہ کے بارے میں بات ہوئی۔ ڈی پی او نے ان مسایل کے حل کی یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کیلے ان کے دروازے ہر وقت کھلے رہین گے۔ڈی پی او نے بتایا کہ وہ چینوٹ واقعے کے بعد ڈی پی او سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اپنی ہرممکن تعاون کا دوبارہ اعادہ کیا۔ ڈی پی اونے چترال میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات خصوصا کم عمر بچیوں کی خود سوزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل طے کرنے اورسول سوسائٹی سے بھی تعاون کی اپیل کی۔ انھوں نے منشیات سے نوجوان نسل کو بچانے اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی سمیت ہیلمٹ کو لازمی قرار دینے کے حوالے وفد کو اگاہ کیا۔

دعوت وعزیمت کی وفد نے ڈی پی او کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات کوسراہتے ہوئے اپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔

دریں اثنا چترال سے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبرچترالی نے غم زدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو وزیرداخلہ کے ساتھ اُٹھانے اور قومی اسمبلی میں بھی اس سلسلے میں آواز اُٹھانے کی یقین دہانی کی ہے ۔جبکہ مختلف تنظیموں ، سول سوسائیٹی اور سیاسی نمائندوں کی طرف سے بھرپوراحتجاج کا اظہار کیاگیا ہے ۔

DPO dawat e azeemat chitral meeting1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44766