Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی او چترال منصور آمان کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی۔

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( نمانیدہ چترال ٹائمز)ڈی پی او چترال منصور آمان کی خصوصی ہدایت پر چترال اور آپر چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا مہم جاری ہے اس سلسلے میںآپر چترال کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر کے کئی گرام چرس اور کئی بوتل دیسی شراب بر امد کیے گئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ موڑکھو محمد اقبال کی قیادت میں مقامی پولیس علاقہ موڑکھو میں شریف الدیں ولد شیر گوڑی ساکنہ موڑکھو کے مکان پر چھاپہ زنی کر کے تلاشی کے دوران 250 گرام چرس دو بوتل شراب بر امد کر کے مقدمہ 9B cnsa/314pho کے تحت مقدمہ درج کیا اور دوسرے واقعہ میں محمد غجب ولد فیداللہ ساکنہ نشکو کے مکان پر چھاپہ مار کر ملزم کے خلاف تلاشی سے 1060 گرام چرس گردہ بر امد کر کے جرم 9C,CNSA/15AA کے تحت ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ بونی محمد اغظم خان کی قیادت میں مقامی پولیس نے صاحب نظار ولد بہادر ساکنہ جنال کوچ کے مکان پر چھاپہ زنی کر کے ملزم سے دوسو پچاس گرام چرس بر امد کر کے ملزم کے خلاف جرم 9BCNSA/ مقدمہ درج کر ملزم کو جیل بھیجدیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف مہم چلانے اور علاقے کو منشیات سے پاک کر نے کی ڈی پی او منصور آمان چترال کی اس احسن اقدام اور علاقہ سب ڈویثرن مستوج میں ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان کی خصوصی کوشیشوں کو عوامی حلقوں نے بے حد سراہا اور ان کی کوشیشوں کی تعریف کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
4259