Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمشنرآفس چترال میں نیشنل ووٹرڈے منایا گیا، ہرشہری سے ووٹ اندراج کی اپیل

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ضلع چترال میں قومی دن برائے ووٹران کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمنشر آفس چترال میں گزشتہ دن منایا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب کے افراد نے شرکت کیں۔

تقریب خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال فلک ناز نے کہا کہ ہر سال 7دسمبر کو نیشنل ووٹر ڈے منایا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد عوام میں جمہوریت کے حوالے اگاہی پیدا کرنا ہے ۔ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اور ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔

انھوں نے چترال لوئیر اور اپر کے عوام سے اپیل کی کہ تمام شہری جن کی عمر 18سال سے زیادہ ہے اپنی شناختی کارڈ بنوائیں اور اپنا ووٹ موجودہ یا مستقل پتے پر رجسٹر ڈ کرے اور انتخابات میں اپنی مرضی کے امیدوار منتخب کرکے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

election commissioner chitral vouter day held

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
43181