Chitral Times

May 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے چارعلاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے کیلئے سامان پہنچا دئیے گئے۔۔سرتاج احمد

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوارڈنیٹر اور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری چترال کے صدر سرتاج احمد خان نے پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر بدرزمان ودیگرحکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے انکی درخواست پر فوری عمل درآمد کراتے ہوئے DSLAMکے سامان اپر چترال کے چار ایکس چینچ تک پہنچادئیے ہیں جن میں بونی، مستوج، تورکہو اور موڑکہو شامل ہے جبکہ گزشتہ مہینے گرم چشمہ ایکس چینچ میں بھی نصب کئے جاچکے ہیں۔ پشاور سے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سرتاج احمد خان نے بتایا کہ ڈی ایس ایل اے ایم کی تنصیب کیلئے تکنیکی ٹیم پیر سے چترال پہنچ کر کام شروع کریگی۔ اورپہلے بونی ایکس چینچ میں جتنی پرانی مشینری ہے ان کو نکال کر دوبارہ نئی مشینری نصب کی جائیگی تاکہ علاقے کے لوگوں کی شکایات دور ہوسکیں جس کے بعد مستوج اور موڑکہو، تورکہومیں بھی انسٹال کئے جائیں گے۔اور بہت جلدتیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت بہم پہنچائی جائیگی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ ایک ٹیم جو ٹیکنیکل لوگوں پر مشتمل ہو چترال بھیجاجائے جو کم از کم ایک مہینہ چترال میں گزار کرمختلف علاقوں میں لوگوں کو انٹرنیٹ کی سہولیات پہنچاکر واپس آئے۔جبکہ چترال میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے اہلکاروں پر کافی بوجھ ہے۔


سرتاج احمد خان نے مذید بتایا کہ مستوج میں تقریبا دو سو کنیکشن اورتورکہو موڑکہو میں سو سے زیادہ کنیشکن دئیے جائیں گئے اور ڈیمانڈ بڑھنے کی صورت میں انکی استعداد کار کو مذید بڑھایا جائیگا۔ اور ساتھ بمباغ ایکس چینچ تک بھی انٹرنیٹ کی رسائی دی جائیگی۔


سرتاج احمد خان نے چترال کے مسائل پردلچسپی لینے اورفوری عملدرآمد کرانے پر پی ٹی سی ایل کے جی ایم بدرزمان، اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ وجیہ انور،خلیل،ڈائریکٹر شاہ نوازودیگرحکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے رہیں گے۔

DSLAM ptcl 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38749