Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وقاص احمد ایڈوکیٹ مہتر چترال کے چیف لیگل ایڈوئزراور نشان حیدر سیکریٹری مقرر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے چترال کے معروف وکیل وقاص احمد ایڈوکیٹ کو اپنا چیف لیگل ایڈوائزر مقرر کیا ہے جوکہ ان کی جائداد سے متعلق ملک میں کسی بھی عدالت میں دائر کیسوں میں ان کی طرف سے پیروی کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ اسی طرح 29ستمبر کو ہی جاری شدہ ایک اور حکمنامے کے ذریعے انہوں نے گولدور کے رہائشی نشان حیدر ولد شجرہ گوہر کو اپنا سیکرٹری مقرر کردیا ہے جوکہ مہتر کے تمام جائداد کی نگرانی اور شا ہی قلعے کے امور کی ا نتظام وانصرام کا ذمہ دار ہوگا۔ اس سے قبل یہ ذمہ داری رشید احمد کے پاس تھے جسے ان کی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا ہے جن کے پاس مہتر کی سیکرٹری کے ساتھ ساتھ پامیر ریور ویو ہوٹل کے منیجر کی بھی ذمہ داری تھی۔ حکمنامے میں دونوں نئی عہدیداروں کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنھبالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


شیئر کریں: