Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈاکٹر نیاز محمد نئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا تعینات

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کو تبدیل کر دیا گیا۔ سیکرٹری صحت کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر طاہر ندیم کی جگہ ڈاکٹر نیاز محمد کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ڈاکٹر نیاز محمد پہلے سے ہی ڈی جی ہیلتھ کے عہدے پر عارضی چارج کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اعلامیہ میں سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر طاہر ندیم کو ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم جھگڑا نے نئے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز محمد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشکل وقت اور حالات میں عہدہ سنبھال رہے ہیں تاہم وہ اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر نیاز صوبے کے عوام کو اس وباء کے دوران بہترین صحت سہولیات پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیر صحت نے سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر طاہر ندیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بہترین طریقے سے محکمے کے معاملات کو چلایا ہے اور آئندہ بھی ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
36701