Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رواں سال عید الفطر پر عوام الناس کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی معطل رہے گی،سٹیٹ بینک

شیئر کریں:

اسلام آباد(آئی آئی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال عید الفطر 2020 پر عوام الناس کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی معطل رہے گی۔ ایس بی پی کے مطابق بینک کی انتظامیہ سماجی فاصلے کے ذریعے کورونا وائرس کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعدد حفاظتی اقدامات کر رہی ہے جن کے تحت بینکوں میں صرف ضرورت کے تحت کاروبار کیا جا رہا ہے جبکہ عوام کو بینکاری کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے گھر سے کام کی پالیسی کے تحت بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مزید برآں بینکاری کے عمل میں کام کی جگہ پر تحفظ کے اقدامات کے تحت طے شدہ ضابطوں (ایس او پیز) پر بھی سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی کوویڈ 19 کمیٹی کا خصوصی اجلاس ڈپٹی گورنر بینکنگ کی زیر صدارت منعقد ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال عید الفطر 2020 کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کا عمل معطل رہے گا اور اسی طرح سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابقہ اور موجودہ ملازمین اور ایس بی پی کے ذیلی اداروں کے لئے نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
35196