Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اضلاع کو حفاظتی سامان کی خریداری کے لیے 5 کروڑ جاری کیے ہیں۔ وزیر صحت

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورت ) خیبرپختونخوا کے میں کورونا وباء کے خلاف برسرِ پیکار صحت عملے کی اپنی حفاظت کے لیے اب تک ڈیڑھ ارب روپے کا حفاظتی سامان (PPEs) خریدا جا چکا ہے۔ اسی طرح سینٹرل پریکورمنٹ کے علاوہ اضلاع کو بھی اپنی ضرورت مقامی سطح پر ہی پوری کرنے کے لیے 5 کروڑ جاری کر دیئے ہیں۔ اس وقت سب کی نظر صحت عملے پر ہے اور ان سے توقعات وابستہ ہیں۔ اس امر کا اعلان خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم خان جھگڑا نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی سامان اور اس کے استعمال کرنے والوں کی فہرست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مخصوص حفاظتی سامان جس میں میڈیکل ماسک، دستانے، این 95 ماسک اور گاؤن وغیرہ شامل ہیں صرف مخصوص ڈیوٹی کرنے والے صحت عملے کے لیے ہی ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے صحت عملے کے لیے گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ڈیڑھ ارب روپے کا حفاظتی سامان (PPEs) خریدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اس وقت عالمی سطح پر کورونا وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی سامان کی دستیابی میں کمی کا سامنا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سینٹرل پریکورمنٹ کے علاوہ اضلاع کو بھی 5 کروڑ جاری کیے ہیں تاکہ وہ مقامی سطح پر ہی اپنی ضرورت کے مطابق حفاظتی سامان خرید سکیں اور کورونا وائرس کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھا سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فنڈز ڈی ایچ اوز اور ہسپتالوں کے ایم ایس کو جاری کی گئی ہے اور مزید بھی دی جائے گی۔ وزیر صحت نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت صحت عملے کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اور اس مقصد کے لیے جتنا خرچ کر سکتے ہوئے کریں گے۔ تیمور جھگڑا نے نے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس اور دیگر فرنٹ لائن ورکز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت قوم کی نظریں ان پر ہیں اور سب کی توقعات ان سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ صحت عملہ اس وقت پوری دل جمعی اور پختہ ارادے کے ساتھ اس چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد ہم اس وباء پر قابو پالیں گے۔ دریں اثناء وزیر صحت نے کہا کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں 109 افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ انہوں نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر منگا کے رہائشیوں شکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
33948