Chitral Times

Jan 16, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کرونا وائرس کے موثرتدارک کیلئے وزیراعلیٰ نے1300نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی منظؤری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں کورونا وائرس کے موثر تدارک کے لیے اقدامات کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے محکمہ صحت میں ہنگامی بنیادوں پر 1300 نئے میڈیکل آفیسرز بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعلی نے اس سلسلےمیں محکمہ صحت کی سمری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

یہ تمام میڈیکل آفیسرز اگلے ہفتے سے باقاعدہ ڈیوٹی شروع کریں گے۔ ان ڈاکٹروں کو صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا جو کورونا کے مریضوں کی علاج معالجے کے حوالے سے خدمات انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے لوگوں کو کورونا کی وبا سے محفوظ کرنے اور اس وبا کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے ہر وہ اقدام اٹھائے گی جس کے حالات متقاضی ہیں اور اس حوالے سے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوبے میں ساری صورتحال کو بذات خود مانیٹر کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں وفاق حکومت کے تمام اداروں کے ساتھ مسلسل قریبی رابطے میں ہیں۔ وزیر اعلی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حکومت عوام کے تعاون اور اللہ کے فضل و کرم سے اس مشکل صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے ایک بار پھر عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے اور اپنے اردگرد لوگوں کی حفاظت کی خاطر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، خود کو گھروں تک محدود کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔


شیئر کریں: