Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متعدد پی ایم ایس افسران کی تعیناتیوں و تبادلوں کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ مجاز حکام نے فوری طور پرعوامی مفاد میں متعدد افسران کی تعیناتیوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنوں سمر گل (PMS-BS-19) کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پی اینڈ ڈی شبیر خان (PMS, BS-18)کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (G)بنوں تعینات کر دئیے گئے ہیں۔وہ بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کااضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (G)کوہاٹ شاہنواز نوید (PMS,BS-18)کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی بشیر احمد II (PMS, BS-18)کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (G)کو ہاٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (G)شانگلہ مقبول حسین(PMS, BS-18)کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(G)مانسہرہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (G)ہری پور بید اللہ شاہ(PMS,BS-18)کی ڈی ایم او، آئی ایم یو، ای اینڈ ایس ای،اسسٹنٹ چیف محکمہ پی اینڈ ڈی مسرت زمان (PMS,BS-18)کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (G)ہری پور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(G)صوابی منظور احمد (PMS, BS-18)کی ڈی ایم او، آئی ایم یو، ای اینڈ ایس ای،اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر مشتاق حسین (PMS,BS-18)کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(G)مردان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (G)مردان جان محمد (PMS,BS-18)کی بحیثیت ڈی ایم او، آئی ایم یو ای اینڈ ایس ای، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی)سوات حامد علی (PMS,BS-18)کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (G)سوات (انہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈپی)سوات کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے)،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (G)سوات زمین خان(PMS,BS-18)کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (G)قبائلی ضلع باجوڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (G)قبائلی ضلع باجوڑجمال الدین (PMS,BS-18)کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت،ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا گوہر علی (PMS,BS-17)کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (G)صوابی (او پی ایس)اور سیکشن آفیسر (ایڈمن)محکمہ ای اینڈ اے گوہر علی (PMS,BS-17)کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (G)شانگلہ تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
.
دریں‌اثنا مجاز حکام نے گریڈ 17کے ایک اور گریڈ 18کے سات پی ایم ایس افسران کے فوری طور پر عوامی مفاد میں تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(F&P)بونیر، جاوید اقبال (PMS,BS-18)کا تبادلہ کرکے انہیں بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P)مردان نیک محمد (PMS,BS-18) کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P)چارسدہ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(F&P)چارسدہ، جمشید خان(PMS,BS-18)II کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی سیکرٹریBOR، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم میر خواص خان (PMS,BS-18) کو تبدیل کرکے بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(F&P)قبائلی ضلع مہمند، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P)صوابی فیاض محمد (BS-18)کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P)بونیر، خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی پشاور کے ڈائریکٹر محمد ریاض خان (PMS,BS-18) کو تبدیل کرکے بطور ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری (F&P)قبائلی ضلع خیبر اور کینٹ مجسٹریٹ پشاور قراٗت العین (ُ(PMS.BS-17)کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P)نوشہرہ (OPS) تعیناتیاں کی گئی ہیں۔جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P)ہری پور، طارق محمود (BS-18) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
32832