Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول پراجیکٹ سے 23جنوری سے بجلی کی ترسیل شروع ہوجائیگی۔۔پراجیکٹ ڈائرکٹر جاوید افریدی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گولین گول ہائیڈل پاؤر اسٹیشن کی ٹیسٹنگ کامیابی کے ساتھ کل 23جنوری سے لوڈ ٹیسٹ کے مرحلے میں داخل ہوجائے گی اور مرحلہ وار مختلف گاؤں تک بجلی کی ترسیل شروع ہوجائے گی۔ پراجیکٹ ڈائرکٹر جاوید افریدی نے بتایاکہ ٹرانسمیشن لائن پر لوڈ کو بتدریج بڑہایاجاتا رہے گا جوکہ 500کلوواٹ سے شروع ہوگی اور ہر مرحلے میں اتنی ہی مقدارمیں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں پیسکو کے ساتھ تکنیکی امور طے کئے گئے ہیں جن کے مطابق وہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی حاصل کریں گے اور یوں لوڈ ٹیسٹ کا عمل بھی جاری رہنے کے ساتھ صارفین کو بجلی ملتی رہے گی۔ انہوں نے بجلی کے صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ بجلی کی وولٹیج بڑہانے کے لئے جو بھی آلات ستعمال کرتے رہے ہیں، ان کو لائن سے منقطع کروادیں جوکہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔


شیئر کریں: