Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزاورجوڈیشل مجسٹریٹس کوبطورجووینائل کورٹس کام کے اختیارات تفویض

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے پشاور ہائی کورٹ کی مشاورت سے فوری طور پر صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس فرسٹ کلاس کو بطور جووینائل کورٹس کام کرنے کے اختیارات تفویض کر دئیے ہیں اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
.
فرسٹ کلاس اور سیکنڈ کلاس مائنز منیجر سرٹیفیکیٹس، مقابلے کے امتحانات ملتوی کردیے گئے
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) فرسٹ کلاس اور سیکنڈ کلاس مائنز منیجر سرٹیفیکیٹس، مقابلے کے امتحانات جو بالترتیب 2 مارچ 2020 سے 05مارچ 2020تک اور 16مارچ 2020ء سے 20مارچ 2020 تک ہونا تھے کو تا حکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان چیف انسپکٹر آف مائنز، چیئرمین بورڈ آف ایگزامینیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

.
dangue mosqito
ڈینگی مچھرکی افزائش نسل کو ختم کرنے کیلیئے ضلعی انتظامیہ کوقدم اُٹھائےکی ہدایت
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )گرمیوں کے اگلے موسم کے پیش نظر جس میں ڈینگی مچھر کی عام طو رپر افزائش تازہ کھڑے پانی میں ہوتی ہے۔جس سے ڈینگی بخار کا خطرہ لاحق رہتا ہے اگر اسے بروقت ختم نہ کیا جائے۔ اسلیے تمام سرکاری محکموں ماتحت دفاتر اور دیگر اداروں کی جانب سے مقررہ اقدامات لینے اور ان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مذکورہ اقدامات میں اپنے دفاتر کے احاطے کو مچھروں سے پاک بنانا اور اس امر کو یقینی بنانا کہ ان میں مچھروں کی افزائش کا کوئی امکان نہ ہو۔گندگی فاضل مواد اور ملبے کو ٹھکانے لگانے کو یقینی بنایا جائے اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ بارش کا پانی دفاتر کے اندر اور آس پاس اکھٹا نہ ہو یقینی بنایا جائے کہ پانی کی ٹینکی اور پانی کے ٹپ وغیرہ کو مناسب طور پر ڈھانپاگیا ہو، یقینی بنایا جائے کہ تمام ملبے اوردفن شدہ چیزوں اور آلات کو چھتوں سے ہٹایا جائے۔ چھتوں پانی کے ٹینکس اور ٹائروں وغیرہ کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کے لیے لیے طریقہ کار واضح کیا جائے۔ پانی اور نکاسی آب کے نظام کو لیکج سے پاک اور چالو رکھاجائے مزید برآں کہ تمام محکموں،ماتحت دفاتر اور دیگر اداروں کو مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات،میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے ڈینگی سے تحفظ کے مذکورہ اقدامات کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرے گا، جبکہ اعلیٰ تعلیم اورابتدائی و ثانوی تعلیم کے محکموں کے سیکرٹریز ڈینگی سے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات سے متعلق تمام اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کو احکامات جاری کریں گے۔ اس کے علاوہ سیکریٹری داخلہ اور قبائلی امور اپنے تمام ماتحت اداروں بشمول پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ڈینگی سے تحفظ سے متعلق حفاظتی اقدامات کیلئے احکامات جاری کریں گے۔ اور سیکرٹری محکمہ بلدیات تمام WSSCs/TMAsاور محکمہ بلدیات کے دیگر اداروں کو اپنے دائرہ کار اور حدود کے اندر اس سلسلے میں مذکورہ بالا حفاظتی یقنی بنانے اور مچھروں کی افزائش کے حامل ذرئع کو ختم کرنے اور اس ضمن کی کڑی نگرانی کرنے کے لئے مزیداحکامات جاری کریں گے۔ اس امر کا اعلان صوبے کے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، تمام کمشنرز اور تمام ڈپٹی کمشنرز کے نام محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک با قاعدہ مراسلے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
32356