Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے خوبصورت اورسیاحتی مقام مداکلشت میں ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے انتہائی خوبصورت سیاحتی مقام مدک لشٹ میں ہندوکُش سپورٹس کلب ،ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا ، گلاف ، منسٹری آف اینوائرنمنٹ ، سیکی فیڈریشن ،ونٹر سپورٹس فیڈریشن اور ضلعی انتظامیہ چترال کے باہمی اشتراک سے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کا رنگارنگ تقریب سے آغاز ہو گیا،
.
فیسٹول میں بڑی تعداد میں ملکی ، غیر ملکی اور مقامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ اور ملک کے کئی شہروں سے سیاح اسکیٹنگ اور مدک لشٹ کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں پہنچ گئے ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق نے تین روزہ سنو فیسٹیول کا افتتاح کیا، اس موقع پر ٹورازم کارپوریشن کے عہدیداران، مقامی شخصیات سمیت دیگر اہم حکام بھی موجود تھے، تین روزہ ایونٹ میں مختلف سنو گیمز کا انعقاد کیا جائے گا تاہم مداکلشت کے اس خوبصورت سیاحتی مقام میں پہلی بار سرکاری سطح پر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے،جبکہ پچھلے سال غیر سرکاری طور پر منایا گیا تھا.

تین روزہ فیسٹیول میں سکینگ، سنو بورڈنگ، آئس سکیٹنگ، آئس ہاکی، سنو ٹریکنگ، برف کی مجسمہ سازی، کرلنگ مقابلوں سمیت ایکوٹورازم ورکشاپ، باربی کیو نائٹ، موسمیاتی تبدیلی سے آگاہی اور موسیقی نائٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ چترال اور ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون سے اس خوبصورت سیاحتی مقام پر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نہ صرف مقامی افراد شریک ہیں بلکہ غیرملکی سیاح بھی اس تین روزہ فیسٹیول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، یہ بات الگ ہے کہ یہ ایک نیا سیاحتی مقام ہے اور یہاں سہولیات کی کمی ضرور ہے مگراس کے باوجود یہاں کے مقامی باشندوں نے سیاحوں کا کھلے دل سے استقبال کیا اور ایونٹ کو کامیاب بنانے میں بھرپور ساتھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مداقلشت کا سیاحتی مقام مستقبل میں بہترین سیاحتی مقامات میں شمار ہو گا اور یہاں موسم سرما میں سیاحتی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا، اس سے قبل صرف یہاں کے مقامی لوگ اور مقامی کلب موسم سرما میں اس ایونٹ کا انعقاد کرتے تھے تاہم امسال پہلی مرتبہ یہاں سرکاری سطح پر ایونٹ کا انعقاد ہوا ہے جس سے چترال کے سیاحتی مقامات میں بھی اضافہ ہوا گا اور سیاح اس خوبصورت وادی کی سیر و تفریح سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

فیسٹول کے منتظم و صدر ہندو کُش سپورٹس ایسو سی ایشن شہزادہ ہشام الملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ کہ جوائنٹ سلالیم میں مقامی کھلاڑی پہلی مرتبہ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ اسی طرح مقامی طور پر لکڑی سے تیار شدہ سامان سے سکیٹنگ ، آئس سکیٹنگ ، آئس ہاکی اور اسکیٹنگ کے مقابلے شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مڈک لشٹ نہایت ہی خوبصورت اور پُر امن علاقہ ہے اور لوگ انتہائی طور پر تعاون کرنے والے ہیں ۔ اسی لئے ہم نے گذشتہ سال کئی عرصے بعد اس کھیل کو دوبارہ زندہ کیا ۔ یہاں کے مقامی کھلاڑیوں کو نیلتر میں لے جا کر ٹریننگ دی ۔ آج وہ بہترین کھلاڑی ہیں ۔ اور دوسرے لڑکوں کو تر بیت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ سال چار سو سے زیادہ مقامی کھلاڑیوں نے اس میں حصہ لیا تھا ۔ لیکن امسال پچیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کو موقع دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انٹر نیشنل کھلاڑی شوقیہ طور پر اس میں حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا ، سیکی فیڈریشن ، ونٹر سپورٹس فیڈریشن ، منسٹری آف اینوائرنمنٹ ، گلاف ،ڈپٹی کمشنر چترال اور مقامی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ اُن کے تعاون سے فیسٹول کا انعقاد ممکن ہوا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم مڈک لشٹ میں برف سے تعلق رکھنے والے تمام کھیلوں کو ترقی دینا چاہتے ہیں ۔ تاکہ یہاں سے اعلی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی پیدا ہوں اور وہ ملکی و بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لے سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اسکیٹنگ کیلئے سامان ونڑ سپورٹس فیڈریشن نے اُنہیں مہیا کی ہے ۔ صدر لوکل کونسل نذیر احمد نے کہا ، کہ عرصے بعد اس کھیل کو مڈک لشٹ میں دوبارہ زندہ کیا گیا ہے ۔ اور یہ ہندو کُش سپورٹس کلب اور موجودہ حکومت کی طرف سے سیاحت کو فروغ دینے ی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ اس کھیل کی بدولت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اعلی شخصیات اور سیاح آتے ہیں ۔ ہمارے مسائل سے اُ نہیں آگاہی ہوتی ہے ۔ خصوصا سردیوں میں مڈک لشٹ کے راستے بند ہوتے ہیں ۔ اور زیادہ تر مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اس کی صفائی کرتے ہیں ۔ اس فیسٹول کی وجہ سے روڈ کھلا رکھنے کیلئے انتظامیہ نے اقدامات کئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کھیل ہمارے لئے نیا نہیں ہے ۔ ہمارے آباو اجداد انگریز آفیسروں کے ساتھ یہاں کھیلا کرتے تھے ۔ لیکن بعد آزان اس کی سرپرستی نہ ہونے کے باعث یہ منقطع رہا ۔ اب اس کی دوبارہ بحالی سے رونقیں بحال ہوئی ہیں ۔ اور اس کا سہرا شہزادہ ہشام الملک صدر ہندوکُش سپورٹس کلب کے سر ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیاحوں کی آمد سے مقامی مصنوعات کی خریداری سے مثبت اثرات رونما ہو رہے ہیں ۔ ہوم گیسٹ ہاوئسز سے لوگوں کی آ مدنی ہو رہی ہے اور کاروبار کو فروغ ملا ہے ۔ نیز مختلف سیاحوں سے تعلقات استوار ہو رہے ہیں ۔ جن کی بدولت نوجوانوں کی ذہنی اور فکری صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت نے اس علاقے کو سیاحتی مقام قرار دے کر اس کی سڑکوں اور دیگر سیاحتی انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے پانچ ارب روپے کی منظوری دی ہے ۔ جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔
madaklasht chitral snow festival 2020 7

madaklasht chitral snow festival 2020 8

madaklasht chitral snow festival 2020 9

madaklasht chitral snow festival 2020 10

madaklasht chitral snow festival 2020 5 scaled

madaklasht chitral snow festival 2020 6 scaled

madaklasht chitral snow festival 2020 4

madaklasht chitral snow festival 2020 1

madaklasht chitral snow festival 2020 2
madaklasht snow festival chitral11 scaled

madaklasht snow festival chitral8 scaled

madaklasht snow festival chitral7 scaled

madaklasht snow festival chitral5 scaled

madaklasht snow festival chitral4 scaled

madaklasht snow festival chitral3 scaled

madaklasht snow festival chitral2 scaled

madaklasht snow festival chitral1 scaled

madaklasht snow festival chitral scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32046