Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایون کے آتشزدگی سے متاثرہ بھائیوں‌میں امدادی سامان تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایون کے مقام درخناندہ میں گذشتہ رات آگ لگنے سے دو بھائیوں کے گھرجل خاکسترہوگئے .اورلاکھوں کا نقصان ہوا تھا۔ ڈی سی چترال نوید احمد کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے متاثرین میں ہفتہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان نے امدادی سامان تقسیم کیے۔
.
امدادی سامان میں ٹینٹ،سلینڈر،رضائیاں،چھٹائیاں،کولراور دیگر سامان شامل تھے۔اے سی چترال نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا۔اُنہوں نے اسطرح کے واقعات سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایون میں فائر بریگیڈ کی فراہمی کے لئے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لانے کی بھی یقین دہانی کی۔
atashzadgi ayun chitral 1 scaled

atashzadgi ayun chitral 2 scaled

atashzadgi ayun chitral 4 scaled

atashzadgi ayun chitral 5 scaled

atashzadgi ayun chitral 6 scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30979