Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ یوٹیلٹی سٹورز رعائتی پیکیج سے چترال کی عوام محروم

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورز میں دستیاب اشیاء خوردونوش کے رعایتی پیکیج سے عوام اب بھی محروم ہیں ۔ جس کا ثبوت یہ ہے ۔ کہ حکومت کی طرف سے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800روپے مقرر کرنے کے باوجود یوٹیلٹی سٹور میں 905روپے میں فروخت کی جاتی ہے ۔ جبکہ روٹی وہ بنیادی خوراک ہے ۔ جس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں ہے ۔ خصوصا غریب لوگوں کا انحصار روکی سوکھی روٹی پر ہے ۔ چترال کے یوٹیلٹی سٹورز میں جو چیزیں پیکیج کے طور پر دستیاب ہیں ۔ اُن میں گھی ، چینی ، چھولے وغیرہ شامل ہیں ۔ لیکن عوامی حلقوں کا کہنا ہے ۔ کہ سوائے چینی کے دیگر اشیاء کی قیمت میں کمی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جبکہ یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں ۔ کہ بعض ناجائز منافع خور زیادہ فروخت ہونے والی اشیاء جو یو ٹیلٹی سٹور ز میں پیکیج کے تحت دستیاب ہیں ۔ خرید کر دکانوں میں مہنگی فروخت کر رہے ہیں ۔ خصوصا چینی کی فرخت یوٹیلٹی سٹور میں سب سے زیادہ ہے ۔ مارکیٹ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے نانبائیوں نے روٹی کا وزن انتہائی کم کر دیا گیا ہے ۔ اس کے باوجود روٹی بیس روپے میں ہی فروخت ہو رہی ہے ۔ اس حوالے سے نانبائیوں کا کہنا ہے ۔ کہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ اس لئے موجودہ قیمت پر روٹی کا وزن گھٹانے یا قیمت بڑھاکر وزن پورا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے ۔ کہ وزیر اعظم کی طرف سے موجودہ پیکیج کا اعلان اونٹ کے منٹ میں زیرہ کے مترادف ہے ۔ غریب گھرانوں پر مختلف ٹیکسز کی وجہ سے اشیاء خوردونوش اور اشیاء صرف کی قیمتوں میں جو ہوشرباء اضافہ کیا گیا ہے ۔ اُس کے مقابلے یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ چترال جیسے پسماندہ علاقوں کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز کی اشیاء میں مزید رعایت کا اعلان کیا جائے.
utility store chitral 2 scaled

utility store chitral scaled


شیئر کریں: