Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کیلاش کی منفرد ثقافت، چترال اور ہنزہ کی وادیاں سیاحوں کیلئے بہترین قراردئے گئے..عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

ََََََََََََپاکستان سیاحت کے لحاظ سے امریکہ کے مشہور میگزین فوربز کے ریڈار پر آگیا ہے۔
میگزین نے پاکستان اور خیبر پختون خوا کو سیاحت کے لئے ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل کیا ہے۔
سیاحت کے لئے بین الاقوامی افق پر پاکستان اور خیبر پختون خواکا نمودار ہونا خوش آئند ہے، سینئر وزیر عاطف خان
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان اور خیبرپختونخوا سیاحت کے لحاظ سے ایک اور مشہور بین القوامی میگزین کے ریڈار پر آگیا ہے۔برطانیہ کے بعد امریکہ کے مشہور فوربز میگزین نے بھی پاکستان کو 2020 کے لئے ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل کردیا ہے۔میگزین نے سیاحوں کو خیبر پختونخوا کے قدرتی نظارے اور ہزاروں سال پرانی تہذیب دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔میگزین نے پاکستان کو ایڈونچر،ماؤنٹین بائکنگ،رافٹنگ اور کلچر ٹورازم کے لئے بہترین ملک قرار دیا ہے۔ میگزین کے مطابق پاکستان کا بنیادی انفراسٹرکچر بہتر ہوا ہے سڑکوں کی حالت بہتر ہے اور نئے ٹنل کھول دئے گئے ہیں۔میگزین نے کیلاش کی منفرد ثقافت، چترال اور ہنزہ کی وادیاں سیاحوں کے لئے بہترین قرار دی ہیں۔
.
میگزین نے برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کا بھی ذکر کیا ہے۔میگزین کے ٹاپ ٹین لسٹ میں ازبکستان،چائنہ الجیریا، سعودی عربیہ، آرمینیا،اریٹریا، چڈ، منگولیا، گواٹا مولا کے ممالک بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے برطانیہ کے مشہور کانڈی ناسٹ میگزین نے پاکستان کو سیاحت کے لئے ٹاپ 20 کی فہرست میں نمبر 1 اور بر ٹش بیک پیکرز نے پاکستان کو 2020 کے لئے تیسرا بہترین سیاحتی ملک قرار دیا تھا۔سینئر وزیر برائے سیاحت خیبر پختون خوا عاطف خان نے مشہور فوربز میگزین کی رپورٹ پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور خیبر پختون خوا صوبے کو سیاحت کے لئے بہترین قرار دینا انتہائی خوش آئند ہے۔ ملک میں امن و امان کی بحالی اور خیبر پختون خوا کی بہترین سیاحتی حکمت عملی کی بدولت خیبر پختونخوا اور پاکستان غیر ملکی سیاحوں کے لئے بہترین قرار دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے،صوبے میں 5 سکی ریزارٹ،5 چئر لفٹ رافٹنگ اور دیگر منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے،بین الاقوامی افق پر نمودار ہونے کے بعد بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ جس کے لئے صوبائی حکومت بہترین انتظامات کررہی ہے سیاحوں کے لئے 14 نئے سیاحتی مقامات دریافت کئے گئے ہیں جہاں تک انے والے سیزن سے پہلے سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائی جائیگی


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30955