Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

منشیات فروشوں کے گرد گیرا تنگ، بدنام زمانہ متعدد منشیات فروش گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تیزکرتے ہوئے علاقہ اورغوچ سے بدنام زمانہ چرس فروش مجیب گرفتار 470 گرام چرس برآمد ۔اسطرح علاقہ چیودوک سے تعلق رکھنے والا چرس فروش ریاض گرفتار ، قبضے سے 33 گرام چرس برآمد ۔علاقہ دروش سے تعلق رکھنے والا بدنامے زمانہ منشیات فروش صلاح الدین اور ولی خان گرفتارکرکے قبضے سے 123 گرام چرس برآمد کیا ۔جاری پریس ریلیز کے مطابق علاقہ لوٹکوہ سے تعلق رکھنے واے ملزم شمس کے قبضے سے 48 گرام افیون برآمد جبکے علاقہ پرابگ سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش شجاع دین کے قبضے سے 75 گرام چرس برآمد کیاگیا۔علاقہ کاری سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان مسمی عبدرشید ،الطاف راجہ ،امجد سے کل 323 گرام چرس برآمدکرکےمزید کاروائی جاری ہے.
.
ڈی پی او چترال نے ڈسٹرکٹ چترال سے منشیات فروشوں کو بھگانے کا تہیہ کر لیا ۔ اپنے ایک بیان ڈی پی او چترال نے کہا کے منشیات فروشوں کو یا تو چترال چھوڑنا ہوگا یا منشیات فروشی کا دھندا. انھوں‌نے کہا ہے کہ چترال کے عوام کو اس مہم میں پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30957