Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہرمیں‌ وقفے وقفے سے بارش پہاڑوں‌اوربالائی علاقوں‌میں برفباری جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بارش ، برفباری اور یخ بستہ ہواوں نے بالاخر چترال کا رخ کر لیا۔ جمعرات کی رات سے چترال شہر اور مضافات میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔ جس کے نتیجے میں لواری ٹنل روڈ پر آٹھ انچ برف پڑی ۔ اور چترال سےپشاور و اسلام آباد جانے والی مسافر گاڑیاں رات بھر ٹنل ایریے میں پھنسی رہیں ۔ اور مسافروں نے شدید مشکلات میں گاڑیوں کے اندر رات گزارے۔ جمعرات کی صبح لواری ٹنل روڈ صاف کر نے کے بعد ٹریفک بحال ہوئی ہے ۔ تاہم بغیر چین گاڑیوں کو سفر کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ تاکہ وہ راستے میں پھنس کر دوسری گاڑیوں کے لئے رکاوٹ نہ بنیں ۔
.
کلاش ویلی بمبوریت میں پانچ انچ ، گرم چشمہ پانچ انچ ، گبور ایک فٹ، بروغل چودہ انچ اورکھوت میں ایک فٹ برفباری ہوئی ہے برفباری اور بارش کی وجہ سے یخ بستہ ہواوں کا راج ہو چکا ہے اور زیادہ تر علاقوں کے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ بارش اور برفباری کے ساتھ ہی جلانے کی لکڑی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ بجلی کی دستیابی کے باوجود ناقابل برداشت بلوں کی وجہ سے لوگ سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر استعمال کرنے سے قاصر ہیں ۔
chitral vehicles stuck in Lowari tunnel approach road due to heavy snow fall pic by Saif ur Rehman Aziz 1

chitral vehicles stuck in Lowari tunnel approach road due to heavy snow fall pic by Saif ur Rehman Aziz 2

chitral vehicles stuck in Lowari tunnel approach road due to heavy snow fall pic by Saif ur Rehman Aziz 3

chitral vehicles stuck in Lowari tunnel approach road due to heavy snow fall pic by Saif ur Rehman Aziz 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30739