Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیئرمین ضلعی زکواۃ کمیٹی محمد قاسم کا چترال پہنچنے پر جوش استقبال

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی زکواۃ کمیٹی چترال کے چیر مین محمد قاسم کو پشاور سے آنے پر پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان نے لواری کے مقام پر پرجوش استقبال کیا اور انہیں جلوس میں چترال پہنچایا گیا جبکہ راستے میں مختلف مقامات پر بھی ان کا پرتپاک استقبال ہوا اور انہیں پھولوں کے پہنائے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔ چترال شہر پہنچنے کے بعد سب سے پہلے انہوں نے چترال پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے گفتگو کی۔ پی ٹی آئی ضلع سوات کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد قاسم اور چترال کے مقامی پارٹی رہنما آفتاب ایم طاہر، جمشید احمد، نذیر احمد اور دوسرے ان کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ٹرم کے دوران پانچ ہزار افراد کو اپنے پاؤں پرکھڑے ہونے کے قابل بناسکیں گے تاکہ وہ زندگی بھر کسی کے محتاج نہ رہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق ملک میں ریاست مدینہ کے طرز پر حکومت قائم کرکے غربت اور محتاجی کو خاتمہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور بحیثیت ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لے آئیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ وہ عمران خان وژن کے مطابق چترال کے غریب عوام کی خدمت کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ محمد قاسم نے کہاکہ زکواۃ فنڈ ز بہت ہی محدود ہیں جس کے لئے وہ مختلف این جی اوز اور خیراتی اداروں کا سہارا لے کر غریبوں کو پیکج دے دیں گے اور خود روزگاری کے مختلف منصوبے شروع کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30486