Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں 126ڈسپلے سنٹرز پر غیر حتمی ووٹر لسٹس ملاحظہ کیلئے اویزان کردی گئی ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال عنایت الرحمن نے کہا ہے کہ چترال میں ووٹر لسٹوں میں اندراج، اخراج اور تصحیح کیلئے پورے ضلعے میں 126ڈسپلے سنٹرز قائم کردئیے گئے ہیں۔ جہاں پر غیر حتمی ووٹر لسٹس آویزان کردی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال عنایت الرحمن نے چترال ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ 26مارچ سے ان ڈسپلے سنٹرز نے کام شروع کردیا ہے۔ اور انشاء اللہ 24اپریل تک جاری رہیگا۔ انھوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں قریبی ڈسپلے سنٹر یا الیکشن کمیشن آفس اکر ووٹر لسٹ میں اندراج ، اخراج یا درستگی کیلئے متعلقہ فارم جمع کرادیں۔ اور ڈسپلے سنٹر عملے سے تعاون کریں۔ اس کے علاوہ ووٹ کی تصدیق کیلئے ہر شہری 8300پر ایس ایم ایس بھیج کربھی اپنا ووٹ چیک کرسکتا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8115