Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بندوبست چترال آخری مرحلے میں داخل،لٹھا سازی کا عمل شروع ، موضع شیدی کا پہلا لٹھا تیار کرلیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) بندوبست چترال آخری مرحلے میں داخل ہوگیا،لٹھا سازی کا عمل شروع ہوگیا موضع شیدی کا پہلا لٹھا تیار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چترال میں بندوبستی کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔پرچہ کتھونی کی تقسیم اور ریکارڈ پر اُٹھائے جانے والے اعتراضات پر کاروائی اور یکارڈ کی درستگی کا عمل جاری ہے۔جبکہ پرت سرکار (اصل) نقشے کی نقل یعنی پرت پٹوار یا لٹھا بنانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔اس موقع پر سٹلمنٹ افیسر چترال سید مظہر علی شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ بندوبستی ریکارڈ کی درستگی کے لئے بندوبستی عملے سے مکمل تعاون کریں۔ موقع پر چترال کے میڈیا نمائندے اور سینگور کے عوام بھی دفتر پٹواریان تکمیل گھر چترال میں بڑی تعداد میں موجود تھے۔سید مظہر علی شاہ نے بندوبستی عملے کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔یہ سارے مرحلے سب ڈویژن چترال میں شروع ہوچکا ہے جبکہ سب ڈویژن مستوج میں کام بندوبست کافی حد تک بقایا ہے جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائیگا۔
syed mazahar ali shah settlement office

settlement chitra


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8046