Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

3 دسمبرعالمی یوم خصوصی افراد کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) ہر سال 3دسمبر کو خصوصی افراد کا عالمی دن منا یا جاتا ہے جس کا مقصد خصوصی افراد کے حوالے سے عوام میں مثبت شعو ربیدار کرنا ہے اور خصوصی افرادکو معاشرے میں درپیش مشکلات اور مسائل سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ آج اس دن کے حوالے سے اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔جس میں /PTA PTCکے ممبران نے بھی شرکت کی۔آج کے پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ PTA/PTCنے اس دن کے حوالے سے خصوصی بچوں کے لئے لنگر کا انتظام کیا تھا اور یہ لنگر آئیندہ بھی ہفتہ وار جاری رہے گا۔
.
پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے سابق ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر،اسپیشل ایجوکیشن ویمن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ حسین آحمد نے کہاکہ خصوصی افراد کو معاشرے میں خاص توجہ کی ضرورت ہے جنہیں معاشرے میں عام انسانوں کی طرح یکساں سمجھا جائے اور ان کی تعلیم وتربیت پر توجہ دیکر انہیں معاشرے میں کار آمد شہری بنانے پر توجہ دی جانی چاہیے تاکہ معاشرے کے اندر یہ افراد بوجھ بننے کے بجائے معاشرے کی تشکیل وتکمیل میں معاون ثابت ہوسکیں۔
پروگرام میں ادارۂ خصوصی تعلیم چترال کے انچارج رحمت نواز سروری و جنرل سیکٹری PTA/PTC اور سابق سوشل ویلفیئر آفیسر
تاج الدین نے بھی خطاب کئے۔
special persons day celebrated in chitral21

special persons day celebrated in chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29312