Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

PIA انتظامیہ مسافردشمن اقدامات کرکے چترال روٹ پرپروازوں‌ کوبندکرناچاہتی ہے.مسافر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پی آئی اے نے چترال میں مسافروں سے مختلف حیلے بہانوں سے پیسے بٹورنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے چترال کے عوام کا اس قومی ائرلائن پر اعتماد اٹھ رہا ہے جبکہ فلائٹوں کی تعداد میں کمی آنے کی وجہ سے علاقے میں سیاحت کو ناقابل تلافی نقصان لاحق ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے سے پشاور اور اسلام آباد سفر کرنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ اضافی سامان کی مد میں منہ مانگے کرائے وصول کئے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ حدشہ ظاہر کیاکہ پی آئی اے انتظامیہ اس طرح مسافر دشمن اقدامات سے اس روٹ پر پروازوں کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے بند کرنے کی راہ ہموار کررہی ہے جوکسی بھی طرح سے قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال اور اسلام آباد /پشاور کے درمیاں 7000روپے کرایہ ہے لیکن ائرپورٹ پہ جاکر فلائٹ کی آمد کے موقع پر ٹکٹ لینے پر 13000روپے چارج کیا جاتا ہے جوکہ اپنی جگہ ایک ظلم ہے۔ان کاکہنا تھاکہ چترال کا فضائی روٹ مکمل طور پر موسم پر منحصر ہے اور عام مسافر موسم کی سازگاری اور فلائٹ کے اپریشن کو دیکھ کر ہی ائرپورٹ جاکے ٹکٹ لیتا ہے لیکن اس قدم سے یہ مسافر بھی ہوائی سفر کرنے سے رہ جائیں گے۔ مسافروں نے اضافی سامان کے لئے بھی ہوش ربا کرائے وصول کرنے کی شکایت کی ہے جوکہ ایک پیکٹ کے لئے 5ہزار روپے کا خطیر کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
29301