Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی، آوارہ کُتوں کے کاٹنے سے تین افراد زخمی، اینٹی ریبیزانجکشن نایاب

شیئر کریں:

بونی(چترا ل ٹائمزرپورٹ)اوارہ کتوں نے ایک ہفتے کے اندر بچے،خاتون اور بزرگ کو کاٹ لئے، ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں اینٹی ریبیز انجکشن نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین بھاری رقم خرچ کرکے پشاور سے انجکشن منگوانے پر مجبور،اوارہ کتوں کی بھرمار اور ہسپتال میں انجکشن کی عدم موجودگی کے نتیجے میں عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،علاقے کے معتبرین نے ضلع کی واحد ہسپتال میں اس بنیادی دوا کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال میں اس اہم انجکشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر کسی بھی افسوس ناک حادثے کی صورت میں تمام تر زمہ داری عوامی نمائندوں اور محکمہ صحت کے حکام پر عائد ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29220