Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں عیدمیلاد نبیؐ کے حوالے ضلعی سطح کی نعتیہ محفل

شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمزرپورٹ‌) 12 ربیع الاول کو پوری دنیا کی مسلم امہ عید میلاد النبی کے طور پر مناتی ہے اس دن رسول کریم ﷺ سے منسوب نعتیہ محافل، کوئز مقابے تقریری مقابلے شامل ہیں۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گذشتہ روز آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں ضلعی سطح کی سالانہ نعتیہ محفل سجائی گئی.
.
محفل میں آغا خان ہائر سیکنڈری کوراغ سمیت ضلع اپر چترال کے پانچ سکولوں کی طالبات نے سرور کائنات کے حضور گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔ محفل کی صدارت ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر شیرمراد خان جبکہ مہمان خصوصی کی نشست سئنیر سکول ٹیچر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریشن میڈم راضیہ سلطانہ نے سنبھالی، تقریب کی نظامت سکول کے اساتذہ شیر بہادر اور عبداللہ شہاب نے انجام دی .
.
تقریب میں اپر چترال سے معززین کو مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام کے آغاز سے پہلے سکول ہذا کے لیکچرر اسلامیات فدا محمد نے اعراض و مقاصد بیان کیا اس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضلع اپر چترال کے کل 25 سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کو مدعو کیا تھا لیکن صرف 3سکولوں کے علاوہ کسی نے شرکت نہیں کی ہمارے سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں میں یوں عدم دلچسپی تشویس کا باعث ہے۔
.
تقریب میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بونی، گورنمنٹ ہائی سکول چرون اور اکسفورڈ سکول اینڈ کالج بونی کی طالبات نے شرکت کی۔ معروف مذہبی سکالر عبادالرحمن نے تقریب سے ” سیرت طیبہ اور ہماری زندگی” کے موضوع پر پر معز خطاب کیا ۔ اس کے علاوہ صدر محفل نے اپنے خطاب میں آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کی کاوشوں کو سراہا۔
.
تقریب سے سئنیر منیجر سکول ڈویلپمنٹ آغا خان ایجوکیشن سروس چترال ذولفقارعلی نے طالبات کی تعریف کی اور حالیہ طالبات کی کامیابیوں سے حاضرین کو اگاہ کیا۔پرنسپل آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول کریم کی زندگی کے طریقوں کو اپنانا ہی کامیابی ہے۔ انہوں نے اپنی طرف سے اور پورے سکول کی طرف سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے شریک تھے جنہوں نے تقریب کی خوب تعریف کی آخر میں سکول کی طرف سے مہمان خصوصی اور صدر کو سوئنیر جبکہ خصوصی مقرر کو یادگاری شلیڈ سے نوازا گیا۔
akhss kuragh naatia mahfil chitral 2
akhss kuragh naatia mahfil chitral 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
28439