Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں سیکریٹ ٹو سکسیسفول پرینٹنگ کےمو ضوع پرسیمینار

Posted on
شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمزرپورٹ )‌آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں” Secrets To Successful Parenting” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں کافی تعداد میں گورنمنٹ اساتذہ، والدین اورعلاقے کے معززین نے شرکت کی۔ سیمینار میں خصوصی خطاب کے لیےHead of Adult RE and Academic lead for Chitral regions ITREB معروف سکالر علی اکبر قاضی کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ابتدائی کلمات پرنسپل آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میڈم سلطانہ برہان الدین نے پیش کرتے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور سخت موسم کے باوجود تشریف لانے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورمختصرا اولاد کی تربیت میں والدین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ سٹوڈنٹس کاؤنسلر ثمینہ محمود نے سیمینار کے اعراض و مقاصد سے شرکاء کو اگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملٹی میڈیا کے زریعے مفصل پریزنٹیشن دی جس میں کاؤنسلنگ کے تعارف کے ساتھ ساتھ گزشتہ کئی سالوں پر محیط خدمات کا احاطہ کیا گیا۔

پروگرام کا ایک مرحلہ “پینل ٹاک”تھا جس کی میزبانی لیکچرر اسلامیات آغاخان ہائر سیکنڈری سکول فدا محمد کر رہے تھے اور اس پینل میں کمیونٹی ممبر کے طور پر منیجر اکیڈمک ITREBمحمد نواز اور گورنمنٹ پرسپلز کی نمائیندگی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بونی صاحب الرحمن، ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بونی میڈم مہرون النساء اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی سیدہ نگہت پروین کر رہی تھی۔ اس پینل کا موضوع طلبہ کے وہ مسائل تھے جو یکسان طور پر سب کو سامنا کرنا پڑتا ہے پینل کے میزبان کی طرف سے مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے گئے اور شرکاء نے جوابات دئیے۔اور اپنے عملی اور تعلیمی تجربات سے ان مسائل کا حل بتانے کی کوشش کی۔ سیمینار سے مہمان مقرر علی اکبر قاضی نے اولاد کی تربیت میں والدین اور اساتذہ کے کردار پر معز خطاب کیا۔ مہمانوں کو اولاد کی تربیت کے موضوع پر ویڈیوز بھی دکھائی گئی۔
.
اس سیمینار میں بین الاقوامی تنظیم KSF-Pakistan کی طرف سےپرنسپل کوTHOMAS EDISON GOLD MEDAL Excellence in the field of Education in Pakistan اور سٹوڈنٹس کاؤنسلر سمینہ محمود کو دئے گئے سلور میڈل کی رونمائی بھی کی گئی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سئنیر فیکلٹی ممبر نور محمد نے افسوس کا اظہار کیا کہ والدین کی طرف سے ایسے سیمینار میں دلچسپی نہ لینا باعث تشویش ہے۔ پرنسپل آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میڈم سلطانہ برہان الدین نے مہمان مقرر کو ادارے کی طرف سے یادگاری شیلڈ جبکہ پینل کے شرکاء کو سونئیر پیش کی۔ شرکاء کی طرف سے سیمینار کو سراہا گیا۔ اسی طرح یہ موثر اور بامقصد سیمینار اپنے اختتام کو پہنچا۔

DSCN0152

DSCN0206

DSCN0208

DSCN0202

DSCN0158

 


شیئر کریں: