Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم ایس صاحبان ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ وزیر صحت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)‌ وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ صوبے کے عوام کو صحت کی اعلی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ایم ایس صاحبان صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کی فراہمی کو یقینی بنائیں ، جس ہسپتال کے پاس فنڈز نہ ہوں فنڈز کی فراہمی تک اپنے پیسوں سے ادویات فراہم کریں ، کسی قسم کی مشکلات کی صورت میں میرے پاس آئےں میں اپنی جیب سے پیسے دوں گا مگر عوام کو ادویات کی فراہمی نہ روکی جائے ان خیالات کا اظہار وزیرصحت نے اپنے دفتر میں منعقد کیے گئے صوبے کے تمام ایم ایس صاحبان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا ۔ اجلاس کی صدارت وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کی ۔ رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ڈاکٹر سمیرا شمس اور ڈاکٹر آسیہ اسد نے خصوصی طور پر اجلاس مےں شرکت کی جبکہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد عمران کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ افسران بھی اجلاس مےں شرےک تھے وزیر صحت نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ تمام لوکل ایم پی اے اور ایم این اے صاحبان کو ایک چیک لسٹ دوں گا تاکہ وہ ہر وقت ہسپتال کا دورہ کر سکےں اور انتظامات کا جائزہ لے سکےں ، صوبے کے تمام ہسپتالوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر وزیر صحت خیبر پختونخوا نے تمام ہسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کی خصوصی ہدایات جاری کےں ۔ وزیر صحت نے ہسپتالوں میں صفائی اور شجرکاری پر خصوصی زور دیا اور تمام ایم ایس صاحبان کو خصوصی ہدایات جاری کی کے صفائی کا خاص طور پر خیال رکھا جائے ۔ وزیر صحت نے اس موقع پر مزید کہا کہ وہ صوبہ کے تمام ہسپتالوں کے خصوصی دورے کرینگے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
25506