Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ادارے تحلیل کردئیے گئے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں تحلیل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات کی جانب سے جاری کردی اعلامیئے کے مطابق ضلعی ناظمین،نائب ناظمین یونین کونسلز ٹاون ممبرز اور ڈسٹرکٹ ممبرز کے عہدے ختم ہو گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلعی ناظمین اور نائب ناظمین کو سرکاری گاڑیاں اور تمام اثاثہ جات متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کرنے، تحصیل اور تاون ناظمین کو گاڑیاں اور اثہ جات ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے حوالے کرنے اور یونین کونسز اور نیبرز ہڈ کو تمام ریکارڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے حوالے کرنے کا احکامات دیئے گئے ہیں. تاہم اگلے نئے انتخابات کیلئے کوئی تاریخ‌ مقرر نہیں کی گئی ہے . ذرائع کے مطابق بلدیاتی نظآم میں‌بہتری کیلئے قانونی سازی کا عمل جاری ہے اورمذکورہ ایکٹ میں‌ترامیم کی منظوری صوبائی کابینہ دے چکی ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
25511