Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے بھر میں 49 پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔وزیرصحت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختون خوا ڈاکٹر سید فاروق جمیل، ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد ارشد خان، ای سی او خیبر پختونخوا اور این ای سی او اسلام آباد کے افسران، ڈائریکٹر ای پی آئی محمد سلیم کے علاوہ صوبے کے تمام ڈی ایچ اوز نے خصوصی شرکت کی۔

وزیر صحت نے تمام ڈی ایچ اوز کو یہ خصوصی ہدایات جاری کیں کہ پولیو کی روک تھام کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں تمام ڈی ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں آگاہی مہم شروع کریں۔ اجلاس سے شرکاء کو بتایا گیا کہ اب تک صوبے بھر میں 49 پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔ اس موقع پر وزیر صحت نے تمام ڈی ایچ او ز سے ان کے مسائل سنے اور ایک کمیٹی بھی تشکیل دی کمیٹی اس سلسلے میں سفارشات مرتب کرے گی اور ان کی روشنی میں تمام ڈی ایچ اوز کو پیش آنے والی تمام مشکلات کو دور کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
25108