Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اٹھارہ خواتین پروفیسرز کے تبادلوں‌کے احکامات جاری،پرنسپل گرلزکالج بونی بھی تبدیل

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں محکمہ اعلی تعلیم کی گریڈ 19 اور 20 کے اٹھارہ خواتین پروفیسرز/ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق گریڈ بیس کی تبدیل ہونے والے خواتین پروفیسرز میں پرنسپل جی پی جی سی ہریپور مس نسیم مرتضیٰ کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ہیں پروفیسر جی پی جی سی فاروومن منڈیان ایبٹ آباد تعینات کردیا ہے اسی طرح پروفیسر آف باٹنی جی جی پی جی سی ہری پور ڈاکٹر نگہت شاہین کی بحیثیت پرنسپل جی پی جی سی ہری پور, پروفیسر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ھنگو مس شبنم درخشاں کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے ڈی اے کوہاٹ, پروفیسر، جی جی پی جی سی مردان مس ماہ گل کی بحیثیت پروفیسر جی ایف سی- ڈبلیو پشاور, پروفیسر جی ایف سی ڈبلیو پشاور مس ساجدہ پروین کی بحیثیت پروفیسر جی جی پی جی سی مردان, پروفیسر زیر تبادلہ جی جی پی جی سی سیدو شریف مس زہرہ رؤف کی بحیثیت پروفیسر/ پرنسپل جی جی ڈی سی لوندخوڑ مردان اور پرنسپل جی جی ڈی سی بونی چترال مس فرزانہ شاہین کی بحیثیت پروفیسر جی جی ڈی سی نمبر2 چٹی ڈیری مانسہرہ میں تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اسی طرح گریڈ 19 کی تبدیل ہونے والی خواتین پروفیسرز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر جی جی پی جی سی کوہاٹ مس فوزیہ میمون کی بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر جی سی جی سی گلبہار پشاور، ایسوسی ایٹ پروفیسر جی سی جی سی گلبہار پشاور مس کوثر شبانہ کی بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر جی جی پی جی سی کوہاٹ, ایسوسی ایٹ پروفیسر جی جی ڈی سی تخت بھائی مردان مس بینا افشین کی بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر جی جی ڈی سی متھرا پشاور, ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج متھرا پشاور مس فرحت یاسمین کی بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تخت بائی مردان, ایسوسی ایٹ پروفیسر جی ایچ ای سی ایبٹ آباد مس لالہ رخ کی بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر جی ایچ ای سی نوشہرہ, ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواں شہر ایبٹ آباد صائمہ نجیل کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ملک پورا ایبٹ اباد, ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر2 ہریپور مس زہرہ جبین کی بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1 ایبٹ آباد, ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹل مس سعدیہ رانا کی بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے ڈی اے کوہاٹ, ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈگر بونیر مس نیلم کلثوم کی بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بٹ خیلہ ملاکنڈ, ایسوسی ایٹ پروفیسر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خان کوہی نظامپور مس نسیم خٹک کی بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ مس عظمی قمر کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خان کو ہی نظام پور تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
25107