Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیاد اچھی تعلیم ہے…..محمد اسلم خان

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) تعلیم ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت اور کامیابی کی کنجی ہے جس کا پائیدار فروغ ہی کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیادبنتا ہے اور اسی کے بدولت ترقی یافتہ ممالک نے اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کئے ہیں‌،اس لئے سیاسی وجماعتی وابستگی سے بالاترہو کرانسانیت کی خدمت کرتے ہوئے مسلم ایجوکیشن سسٹم کوالٹی ایجوکیشن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔

ان خیالات کااظہار مسلم ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹوحاجی محمداسلم خان نے نادارطلباء وطالبات کی معاونت کاادارہ ریجنل آرگنائزیشن فارسپورٹنگ ایجوکیشن (روز) کے چیئرمین ہدایت اللہ اوربورڈ ممبروں کے ساتھ چتر ال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک خصوصی نشست میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا سرکاری سکولوں میں زیادہ تر ایسے بچے زیر تعلیم ہیں جو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اخراجات برداشت انہیں کر سکتے ہیں جن کے لئے مسلم ایجوکیشن سسٹم خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ سکولوں کے پوزیشن ہولڈرمیٹرک پاس طلباء وطالبات کے لئے ایف اے،ایف ا یس سی میں 60سیٹ مختص کئے ہیں جن میں کم ازکم 20-15سیٹ چترال کے طلباء کودیاجاتا ہے جنہیں کتب،یونیفام،سکول فیس اورہاسٹل اوردیگرکے اخراجات سب مفت ہونگے۔تعلیمی پالیسیوں کے مطابق پسماندہ طبقات کے غریب بچوں کومفت و معیاری تعلیم دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے ‘روز’ کے چیئرمین ہدایت اللہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ چترال جیسے پسماندہ اوردورافتادہ ضلع میں غریب اورناداربچوں کوجدیدتعلیم سے آراستہ کرکے درجنوں خاندانوں کوآبادکئے تعلیمی انقلاب سے ہر میدان میں انقلاب آئے گا۔

اس موقع پرسابق ممبرقومی اسمبلی چترال شہزادہ افتخارالدین نے مسلم ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹوحاجی محمداسلم خان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ چترال کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے یہاں کئی غریب بچوں کواپنے ادارے میں زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کاعہدکیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں معیاری تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے معیاری تعلیم کودورحاضرکے تقاضوں سے ہمکنار کرنے کے لیے کمربستہ ہوناچاہیے۔تعلیمی معیارکوبڑھانے کے لیے تمام تعلیمی اداروں میں مختلف پروگراموں کاانعقادممکن بناکربچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کواجاگرکرنے میں اپناکرداراداکریں والدین اوراساتذہ آپس میں باہمی رابطہ بڑھاکربچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دیں۔

‘روز’ کے چیئرمین ہدایت اللہ نے مسلم ایجوکیشن سسٹم شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پارٹنر اورڈونرکی حیثیت سے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی ہے اور اس پلیٹ فرم سے طلباء مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز پشاور سے فارغ ہوکرمختلف اداروں میں کام کررہے ہیں۔پروگرام کے آخرمیں روزکی طرف سے نوجوان صحافی سیدنذیرحسین شاہ اورمحمدعبیر خان نے مسلم ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹوحاجی محمداسلم خان کوشیلڈ پیش کیا۔
اس موقع پرعتیق الرحمن،جماعت اسلامی چترال کے جنر ل سیکرٹری فضل ربی جان،عبیدالرحمن موجودتھے۔

rose and muslim education program chitral 1

rose and muslim education program chitral 312


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24394