Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج کے جوانوں‌نے اپرچترال انتظامیہ کی یقین دہانی پردھرنا 30جون تک موخرکردی

Posted on
شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) عوامی تحریک برائے تعمیر بونی مستوج شندورروڈ کے زیراہتمام جاری دھرنا منگل کے روز اے ڈی سی اپر چترال محمدعرفان الدین ودیگرحکام کی یقین دہانی پر 30جون تک موخرکردی گئی ہے. اے ڈی سی نے احتجاجی مظاہرین کو یقین دلاوایا ہے کہ ان کے مطالبات ہر صورت حکام بالا تک پہنچائی جائیگی اور بہت جلد متعلقہ حکام بونی شندورروڈ کی تعمیر کے سلسلے میں‌ مستوج کے عوام کو مذکورہ سڑک کی تعمیر کیلئے اب تک کئے گئے اقدامات سے اگاہ کریں گے . اورساتھ بونی مستوج شندورروڈ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے سلسلے میں‌بھی عوام کو ڈیڈ لائن دیں‌گے. اس سلسلے میں تحریک کے صدر قاضی احتشام الدین نے چترال ٹائمزڈآٹ کام کو بتایا کہ مستوج اورملحقہ دیہات کے عوام گزشتہ دو دہائیوں‌سے بونی مستوج روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں ہرحکمرانوں سےجھوٹے اورکھوکھلے وعدوں سے تنگ آگئے ہیں‌. جبکہ ایک دفعہ فائلوں‌کی حد تک بونی مستوج روڈ کو پختہ تعمیرکرکے کروڑوں‌روپے قومی خزانے سے کرپشن کے بھی نذرہوچکے ہیں. انھوں نے بتایا کہ اس دفعہ علاقے کےجوان پختہ ارادہ کرچکے ہیں‌اورمذکورہ سڑک کی تعمیر تک تحریک جاری رہیگا. انھوں‌نے بتایا کہ چونکہ شندورفیسٹول ایک بین الاقومی ایونٹ ہے جس کی تیاریاں‌عروج پرہیں. اوراپر چترال کے انتظامیہ کی یقین دہانی پر دھرنا تیس جون تک موخرکردیا گیا ہے . اوراگراپرچترال انتظامیہ بھی ہمیں ٹرخانے کی کوشش کی تواس کے بیانک نتائج نکلیں‌گے . علاقےکے عوام نے تیس جون کے بعد دوبارہ سڑکوں‌پر ائیں‌ گے اورشندورفیسٹول کےموقع پر سڑک مکمل طور پر بلاک کردیں‌گے . جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی .
mastuj protest rally against booni shandur road 6


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23335