Chitral Times

May 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس، 916 افسران کو اگلے گریڈوں میں ترقی دینے کی سفارش

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر نگرانی جمعہ کے روز صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف محکموں کے تقریباً 916 افسران کو اگلے گریڈز میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ۔ ترقی پانیوالوں میں محکمہ عملہ کے68 افسران کو گریڈ 17 ، 18،19 اور 20میں ، محکمہ C&W میں 9 افسران کو گریڈ 18 اور 19، محکمہ خوراک میں 2 افسران کو گریڈ 18، محکمہ لوکل گورنمنٹ میں 11 افسران کو گریڈ 18، محکمہ PHEمیں 9 افسران کو گریڈ 18، محکمہ زکواۃ میں 8 افسران کو گریڈ 18میں، محکمہ ایلیمنٹری اور سکینڈری ایجوکیشن میں 18 افسران کو گریڈ 18میں محکمہ خزانہ میں 11 افسران کو گریڈ 18اور19میں، محکمہ بہبود آبادی میں 4 افسران کو گریڈ 19اور20 میں، محکمہ آبپاشی میں 5 افسران کو گریڈ 19، 20 اور 21 میں، محکمہ معدنیات میں 7 افسران کو گریڈ 18 اور 20میں ، محکمہ ماحولیات میں 23 افسران کو گریڈ 18 ،19 اور 20 میں، محکمہ زراعت میں 18 افسران کو گریڈ 18اور 19میں ، محکمہ ہائرایجوکیشن میں 331 افسران کو گریڈ 18، 19 اور 20 میں ، محکمہ صحت میں 427 افسران کو گریڈ 18،19اور 20میں ، محکمہ P&D میں 6افسران کو گریڈ 18میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21280