Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کینسر ، دل اور گردوں کے مریضوں کو پاکستان بیت المال سے فوری ریلیف دیا جائے…مولانا چترالی

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کینسر ، دل اور گردوں کے مریضوں کو پاکستان بیت المال سے فوری ریلیف دیا جائے ۔ان مریضو ں کی طرف سے درخواست ملتے ہی دس ، پندرہ دنوں کے اندر اندر علاج کیلئے فنڈز ریلیز کیے جائیں۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سے ھارٹ سرجری اور ھارٹ سرجنز ڈاکٹر ممتاز اور ڈاکٹر عبد المالک کے استعفیٰ پر اظہار تشویش۔ان خیالا ت کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی پارلیمانی امور مولانا عبد الاکبر چترالی نے اسٹینڈنگ کمیٹی پارلیمانی امور کے آج ہونے والے اجلاس میں کیاجسکی صدارت چئیر مین مجاہد علی MNA کر رہے تھے اس موقع پر دیگر ممبران کے علاوہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور انچارج وزیر وزیر اعظم شکایتی سیل علی محمد بھی موجود تھے مولانا عبد الاکبر چترالی کی تجاویز کی تمام ممبران کمیٹی نے تائید کی وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد نے تجاویز پر فوری کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی دریں اثنا وفاقی وزیر علی محمد نے پندرہ جون اور پندرہ جولائی 2019 کے دوران مولانا چترالی کی طرف سے چترال کے دورہ کی دعوت قبول کی دورہ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اس موقع پر پولو گراؤنڈ چترال میں کھلی کچہری کا انعقاد ہو گا اور وفاقی وزیر خطاب بھی کریں گے۔
molana chitrali mna 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21262