Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال :ایک ہی دن میں خودکشی کے دو واقعات،ایک جان بحق ایک کوزندہ بچالیا گیا

شیئر کریں:

چترال /تورکہو(نمائندہ چترال ٹائمز/ شراف الدین) چترال میں‌ایک ہی دن میں‌خودکشی کے دوالگ الگ واقعات میں ایک دوشیزہ جان بحق جبکہ دوسرے کو زندہ بچالیا گیا. پہلا واقعہ تورکہو میں‌پیش آیا. جہاں‌ دوشیزہ نے مبینہ طوردریائے چترال میں چھلانگ لگاکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے . تفصیلات کے مطابق سب تحصیل تورکھو کے علاقے ریچ کے گاؤں پا ریچ سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ بی بی شر یفیہ دختر دلی دریائے تورکھو میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔مقامی پولیس کے مطابق خود کشی کی وجہ گھریلو تنازعہ ھے پولیس نے دفعہ CRPC 174 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتيش شروع کردی ھے ۔اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتا ل بونی بیجھدی گئی ہے. لڑکی کی عمر ۱8 سال بتائی جاتی ہے ۔

دوسرا واقعہ چترال شہر میں پیش آیا جہاں‌ چترال قلعہ کے نزدیک دنین کے مقام پر لفٹ سے دریائے چترال کے ایک سائڈ سے دوسرے کنارے جاتے ہوئے مسمی وقت علی حیدر ولد شیردولہ خان نامی لڑکے نے دریائے چترال میں مبینہ طور پر چھلانگ لگادی. واقعے کی اطلاع ریسکیو 1122 چترال کنٹرول کو ملتے ہی ریسکیو ڈائیورز ٹیم موقعے پر پہنچی تو مقامی افراد کی کوششوں سے حیدر علی کو دریائے چترال سے نکال لیا گیا تھا، ریسکیو1122 کی ٹیم نے زخمی کو فرسٹ ائیڈ دینے کے بعد چترال سکاؤٹس ہسپتال منتقل کیا. علی حیدر کا تعلق مدشیل کریم آباد چترال سے ہے.
نجی اطلاعات کے مطابق مذکورہ لڑکے نے لفٹ سے خودکشی کی کوشش کی ہے . جبکہ بعض ذرائع کے مطابق سرچکرانے پر وہ لفٹ سے نیچے گر گیا ہے . تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے . دریں اثنا چترال انتظامیہ نے دونوں‌لفٹس کو بند کردیا ہے . جسکی وجہ سے لوگوں‌کو چیو پل عبور کرکے چترال شہر آنا پڑرہا ہے .

یہاں‌یہ بات قابل ذکر لے کہ خودکشی کے کئی واقعات سالانہ پیش آتے ہیں‌ مگر ان کیسوں میں پولیس کو دماغی توازن یا گھریلو ناچاقی بتا کرختم کیا جاتا ہے . جسکی وجہ سے پولیس بھی صحیح انکوائری نہیں‌کرسکتی اور جزا و سزا نہ ھونے وجہ سے اس قسم کے غیر اسلامی فعل روز بہ روز بڑھتی جا رھی ہیں. جوکہ لمحہ فکریہ ہے .

chitral suicide case 1
Chitral city lift on river


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21143