Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم این اے مولانا چترالی کا بونی تورکہو روڈ کا معائنہ، کام کی رفتار پراطمینان کا اظہار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نما یندہ چترال ٹائمز) ایم این اے چترال و قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے ممبر مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو انجینئر مقبول اعظم کے ہمراہ منگل کے روزبونی بزند روڈ کی تعمیر کا معائنہ کیااور کام کی معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی اہمیت کا حامل یہ روڈ اس سال کے آخر تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا جس سے چار یونین کونسلوں کے عوام براہ راست مستفید ہوں گے۔ انہوں نے انجینئر مقبول اعظم اور ان کے ماتحت ایس ڈی او انجینئر طارق احمدکی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی جنہوں نے گزشتہ دس سالوں سے معرض التوا میں پڑی ہوئی اس روڈ پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں انتھک کوشش کی۔ مولانا چترالی نے کہاکہ ایک ارب دس کروڑ روپے کی لاگت سے پی ایس ڈی پی کا یہ روڈ پراجیکٹ چترال کی ترقی اور وادی تورکھو اور تریچ کو پسماندگی سے نکالنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے بروقت فنڈز کی فراہمی پر و فاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر مواصلات، صوبائی وزیر مواصلات، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ، سیکرٹری اور چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو کا شکریہ ادا کیا۔
Molana chitrali visit Booni torkhow road 4

Molana chitrali visit Booni torkhow road 3

Molana chitrali visit Booni torkhow road 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20360