Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف چترال کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے حوالے سے تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یونیورسٹی آف چترال کے زیر اہتمام چترال میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ خواتین کو صنفی امتیاز کی بنیاد پر زندگی کی دوڑ سے پیچھے رکھنے کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ان کا شایان شان اور جائز مقام دلوانے میں کوئی کسر نہیں اٹھایا جائے گا۔ تقریب سے یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کے علاوہ تقریب کے مہمان خصوصی آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے پرنسپل سلطانہ برہان الدین، ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیر نصرت جبین، حقوق خواتین کے لئے کام کرنے والے رحیلہ کنول ایڈوکیٹ، چترال میوزیم کے کیوریٹر سید گل کالاش اور پبلک ریلییشنز افیسر شکیل احمد اور دوسروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ طلباء وطالبات نے اس دن کی اہمیت کو تقاریر اور خاکوں کے ذریعے اجاگر کیا۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Women day held in university of Chitral 6

Women day held in university of Chitral 5

Women day held in university of Chitral 4

Women day held in university of Chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19680