Chitral Times

Nov 29, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیشنل سکول سیفٹی ڈے حوالے AKAH کے زیراہتمام مختلف سکولوں‌میں‌خصوصی اگہی تقاریت

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) نیشنل سکول سیفٹی ڈے کے حوالے سے آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اے کے اے ایچ) کے زیر اہتمام ضلعے کے مختلف علاقوں بونی، ہرچین، سوسوم اور ارکاری میں گورنمنٹ ہائی سکولوں میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئے جن میں سکولوں کی عمارات کو درپیش مختلف قدرتی آفات کے بارے میں آگہی کے حوالے سے تقاریر کے علاوہ اس موضوع پر ذہنی ازمائش کے مقابلے اور قدرتی آفات سے بچنے کے لئے عملی مظاہرہ بھی کئے گئے۔ اے کے اے ایچ کے ریجنل پروگرام افیسر ولی محمد خان اور عائشہ نے ارکاری میں، صلاح الدین اور نصرت بی بی نے سوسوم میں، جاوید احمد اور ناظرہ علی نے ہرچین اور محمد یونس اور رخسانہ نے بونی کے مقامات پر ان پروگرامات کو منظم کیا۔ ان پروگرامات میں سکولوں کے طالب علموں کے علاوہ معززیں علاقہ اور والدین نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر سکولوں میں اندرونی اور بیرونی طور پر پائے جانے والے hazardsکے بارے میں آگہی حاصل کی۔ سکول سیفٹی کا قومی دن 2008ء سے اے کے اے ایچ کے زیر انتظام ہر سال منایا جاتا ہے تاکہ قدرتی آفات کے نتیجے میں سکولوں میں انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو۔
AKAH school safety program 1

AKAH school safety program1 1

AKAH school safety program 2

AKAH school safety program 4


شیئر کریں: