Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریسکیوسروس کے صوبائی ہیڈکوارٹرمیں عالمی خواتین ڈے کے موقع پرخصوصی تقریب

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )خیبرپختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں عالمی خواتین کے دن کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ صوبے بھر میں ریسکیو 1122کے سٹیشنز میں خواتین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنر ل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ اس تقریب کابنیا دی مقصد خواتین ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ خواتین کی عزت وتکریم کا تصور چودہ سوسال پہلے اسلام نے متعارف کروایا۔ ریسکیو 1122 میں موجود خواتین مرداہلکاروں کے شانہ بشانہ ہر قسم کی ایمر جنسی کے دوران خدمات فراہم کرنے کے لیے پہنچ جاتی ہیں ۔ خواتین ریسکیورز معاشرے کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک خواتین کا کردار کلیدی ہے۔ ریسکیو 1122کی جانب سے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی عالمی معیار کی سہولیات میں شہریوں کی زندگیوں کے جان و مال کو محفوظ بنانے میں خواتین ریسکیور زکا کردار قابل ستائش ہے۔ ریسکیو 1122 خواتین میڈیکل ٹیکنشنز ٹریفک حادثات ، میڈیکل ایمرجنسیز اور حاملہ خواتین کے لیے ایمبولینسز میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال تک خدمات فراہم کر تیں ہیں ۔
Rescue1122 world women day 02

Rescue1122 world women day 01


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
19686