Chitral Times

Apr 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی سطح‌پر صحت کی سہولیات میں بہتری کیلئے ریجنل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام عمل پر کام جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی حکومت ریجنل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کیلئے کام کر رہی ہے جس کے نتیجے میں ضلع کی سطح پر ایک بورڈ قائم کیا جائے گا جو کہ وہاں پر صحت کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق فیصلہ کریں گے اس مقصد کیلئے ایم ٹی آئی کی طرز پر ایک لائن پر بجٹ فراہم کیا جائے گا جبکہ ریجنل اتھارٹی اپنے مسائل حل کرنے کے لیے تمام فیصلوں میں خود مختار ہو گی انہوں نے واضح کیا کہ اس مقصد کیلئے بہت جلد پالیسی کا اعلان کریں گے جس کے تحت عوامی نمائندوں اور ماہرین سے مختلف تجاویز بھی مانگی جائیں گی جن کو جامعہ منصوبہ بندی میں شامل کیا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا ہے کہ صوبے میں ایک ایسی پالیسی تیار کر رہے ہیں جس کے تحت بی ایچ یو ز اور آ ر ایچ سیز کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت ان سہولیات میں سپیشلسٹوں سمیت مائنر سرجری اور دوسری تمام سہولیات فراہم کریں گے جس کیلئے عوام کو دور دراز کے علاقوں میں جانا پڑتا تھا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت نے بہت سے اقدامات اٹھا رکھے ہیں اور ابتدائی طور پر 200 بی ایچ یوز کو ان سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلع ہری پور اور اس کے گردونواح میں صحت سہولیات سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان, ممبر صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان اور سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے بھی شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع ہری پور میں صحت کی مختلف سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور جو کہ کیٹیگری بی ہے کو کیٹیگری اے میں تبدیل کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے ضلع بھر اور اردگرد تمام آبادی کو بہتر سہولیات فراہم ہونگے اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع ہری پور کے گردونواح میں انڈسٹریل زون کے قیام اور آبادی کی بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور کو کیٹیگری اے میں تبدیل کرنا اشد ضروری ہے جس کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اجلاس میں ضلع ہری پور میں ایک میڈیکل کالج کے قیام پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور علاقے میں موجود سہولیات کے ساتھ ساتھ سابقہ محکمہ ٹیلی فون کے ہسپتال کو صوبائی دھارے میں لانے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں یہ بھی زیر بحث آیا کہ دوسرے علاقوں سے مریضوں کی بڑے شہروں میں آمد کو کم کرنے کیلئے ضلعی سطح پر صحت کی اچھی اور بہتر سہولیات فراہم کرنے، وہاں پر مختلف انسٹی ٹیوٹس میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کے نتیجے میں بڑے ہسپتالوں میں موجود سہولیات ضلعی سطح پر میسر ہوں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18324