Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کیلئے بجلی کی ترسیل کو دوبارہ لائین چارجینگ موڈ پر ڈالاجائے..شہزادہ افتخارالدین

شیئر کریں:

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے چترال میں چاردنوں سے بجلی کی بندش پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت میں چترال کیلئے الگ بجلی مہیا کی گئی اور مذکورہ بجلی 23اکتوبر2018 تک’’ لائن چارجینگ موڈ‘‘پر تھا ۔جس سے چترال میں کبھی بھی زیادہ عرصہ کیلئے بجلی بند نہیں ہوئی جبکہ 23 اکتوبر کے بعد اس ڈائریکٹ سسٹم کو ختم کرکے بجلی کی ترسیل کو’’ لوڈنگ موڈ‘‘ پر منتقل کرکے چترال کے عوام کو مشکلات سے دوچارکردیا گیا ہے ۔ اورجب تک اس سسٹم کو دوبارہ لائن چارجنگ موڈ پر منتقل نہیں کیا جاتاچترال کے عوام کی مشکلات جوں کا توں رہیں گے۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ سابق حکومت میں بجلی کی مد میں چترال کیلئے منظورشدہ7 آرب 47کروڑروپے کے منصوبوں کیلئے موجودہ حکومت نے فنڈ ریلیز نہیں کیا جس کی وجہ سے بجلی کے تینوں میگاپراجیکٹس دروش، قاقلشٹ اور گرم چشمہ گرڈ اسٹیشن کے منصوبوں پر کام نہ ہوسکا ۔ جس سے چترال کے 36آرب روپے کے منصوبے بھی ختم ہوگئے. انھوں نے مطالبہ کیا کہ گولین گول بجلی گھر سے چترال کیلئے بجلی کی ترسیل دوبارہ لائن چارجنگ موڈ پر لایا جائیے۔ تاکہ آئندہ اس طرح لمبے عرصے کیلئے بجلی بند نہ ہو۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18188