Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج، کروئے دیری حادثے کے مقام پرنوجوانوں‌کا علامتی احتجاجی دھرنا شروع

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج خاص کے نوجوانوں‌نے کروئے دیری کے مقام پر احتجاجی دھرناشروع کردیا ہے جہاں‌گزشتہ دن چترال سکاوٹس کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے پر تین قیمتی جانیں ضائع اوردو شدید زخمی ہوگئے تھے. احتجاجی نوجوانوں‌کا کہنا ہے کہ بارباراپیل اوراحتجاجی مظاہروں‌کے باوجودحکمران ٹس سے مس نہیں‌ہورہے ہیں‌جبکہ علاقے کے عوام گزشتہ تین عشروں‌سے بونی مستوج شندوراوریارخون روڈ کی تعمیرکیلئے درخواستی ہیں‌. ہر بارالیکشن کے موقع پر عوام کو ٹرخایا جاتا ہے . جس کی وجہ سے آئے روز سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں‌.
.
احتجاجی نوجوانوں‌ کا کہنا ہے کہ بارباراپیلوں‌کے باوجود حکومتی ہٹ دھرمی اورشنوائی نہ ہونے پر پرواک سے مستوج تک کروئے دیری سڑک کو علاقے کے عوام اپنی مددآپ کے تحت تعمیر کئے تھےجبکہ بعد میں‌دو دفعہ مذکورہ روڈ کیلئے خطیرفنڈ منظور ہوئے مگروہ فنڈز متعلقہ محکمہ اورٹھیکہ داروں‌نے آپس میں‌بانٹ کرہڑپ کئے اورسڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے آئے روزحادثات رونما ہورہے ہیں‌.
.
نوجوانوں‌نے کہا ہے کہ فلحال علامتی ہڑتال کررہے ہیں‌شنوائی نہ ہونے کی صورت میں سڑک کو مکمل بند کرکے تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں‌گے . دریں‌اثنا ہفتہ کے روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کیلئے موقع پر پہنچ گئے تھے اوریقین دہانی کے باوجود نوجوانوں‌نے دھرنا ختم نہیں‌کیا. انھوں نے ایم این اے چترال عبدالاکبرچترالی اورایم پی اے وزیرزادہ کو ایک بار پھر یاددہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی یقین دہانی پر ہم نے گزشتہ احتجاجی مظاہرہ ختم کئے تھے مگرتاحال انکی اعلانات پربھی کوئی پیش رفت نہیں‌ہوئی . انھوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگراس سال بھی بونی مستوج شندور روڈ پر کام شروع نہیں‌ہوا تو اگلا شندور میلہ کسی صورت ہونے نہیں‌دیں‌گے .اخری اطلاع تک دھرنا جاری ہے.
mastuj nowjawanan protest dharna kroydari road 2

mastuj nowjawanan protest dharna kroydari road 3
mastuj cs vehicle accident 2

mastuj cs vehicle accident 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30217