Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انجمن پٹواریاں و قانونگویان چترال کا ہنگامی اجلاس،مطالبات کیلئے 15فروری تک کا ڈیڈ لائن

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) انجمن پٹواریاں و قانونگویان چترال کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدار ت صدر انجمن قادر آمان منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کیا گیا ۔ جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سٹیلمنٹ چترال کے اہلکاروں کی ریگولرائزیشن کی منظوری جلد از جلدی دی جائے ۔اور پندرہ فروری سے پہلے سٹیلمنٹ کے دفاتر کیلئے بجٹ کی منظوری دی جائے اور فوری طور پر اسٹیشنری کیلئے بھی فنڈ مہیا کیا جائے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ داخل شدہ موضوعات کے ریکارڈ کے متعلق غلط انفارمیشن دے کر اعلیٰ حکام کو گمراہ کرنے کی کوشش پر سابق سٹیلمنٹ افیسر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ ان مطالبات پر15 فروری 2018تک عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں انجمن پٹواریاں و قانون گوئیاں احتجاج کرنے ، جلسہ جلوس کرنے اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بنی گالہ کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوگی ۔ جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5802