Chitral Times

Jul 17, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • ڈی پی او کی خصوصی ہدایات پر مستوج پولیس کی نوعمر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف اگاہی مہم

    January 10, 2018 at 7:08 pm

    بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی پی او چترال کیپٹن ریٹائر ڈ منصور آمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان کی سربراہی میں مستوج پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والے کمسن اور نوعمر نوجوانوں کو اگاہی دینے کے حوالے سے دس روزہ مہم کو مکمل کرلیا ۔ جس کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں ایسے نوعمر نوجوانوں کو غیر قانونی طریقے سے موٹر سائیکل چلانے کے نقصانات سے اگاہ کرنے کے ساتھ دوبارہ ایسی حرکت سے باز رہنے کے لئے حلفیہ اقرار نامہ بھی لئے گئے ۔ مستوج کے عوام نے آئے روز پیش آنے والے حادثات سے بچنے کیلئے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی اس اقدام کو سراہا ہے ۔ اور اس امید کا اظہار کیاہے کہ آئندہ بھی پولیس اس طرح کے اگاہی پروگرامات منعقد کرتے رہے گی ۔ تاکہ نوعمر نوجوانوں کی موٹر سائیکل چلانے کی حوصلہ شکنی ہو ۔ جو آئے روز حادثاث سے دوچار ہوتے ہیں۔

  • error: Content is protected !!