Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت اور غیر زمہ داری کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔۔۔ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھرنے کہا ہے کہ پولیو مہم میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کی طرف سے کسی بھی قسم کی غفلت اور غیر ذمہ داری کو برداشت نہیں کیا جائے گا جن کو آخر ی مرتبہ سخت تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ متعین ذمہ داریوں کو سوفیصد نبھانے کی کوشش کریں بصورت دیگر اپنے خلاف سخت ترین کاروائی کے لئے تیار رہیں۔ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں پولیو کے خاتمے کے لئے ضلعی کمیٹی (ڈیپک) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے 12مارچ سے شروع ہونے والی مہم کے لئے تیاریوں کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ مہم سے قبل کے تمام مراحل کو نہایت اختیاط سے اس طرح ترتیب دی جائے کہ سوفیصد ٹارگٹ تک رسائی میں کوئی مشکل پیش نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ 6مارچ تک یونین کونسل سطح پر مایکروپلان کی تیاری اور 9مارچ تک ویلیڈیشن رپورٹ کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسراراللہ، ایڈیشنل ڈی سی منہاس الدین، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فیاض رومی ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پولیو ایریڈیکیشن افیسر ڈاکٹر کمال اور مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی۔ سی نے مختلف سرکاری محکمہ جات کے ضلعی سربراہوں کی عدم موجود گی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان سے جواب طلبی کا حکم دیا جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل چرون، دراسن، تریچ اور بروز یونین کونسلوں کے یو نین کونسل مانیٹرنگ افیسروں کو زبانی وضاحت کو موقع دیا اور انہیں آئندہ کے لئے کارکردگی بہتر بنانے کی تاکید کی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
6950