Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے این پی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی 10نشستوں کیلئے ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ، اس حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس باچا خان مرکز میں امیر حیدر خان ہوتی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، سیکرٹری سردار حسین بابک ، اور بورڈ کے ممبران ایمل ولی خان اور خورشید خٹک نے بھی اجلاس میں شرکت کی ، اجلاس میں متفقہ طور پر این اے33اپر دیر کیلئے ملک عمران کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا ، اسی طرح صوبائی اسمبلی کی10نشستوں دیر لوئر پی کے94کیلئے انجینئر مختیار ،پی کے96نعیم جان، پی کے97سے حسین شاہ یوسفزئی،ملاکنڈ پی کے98شفیع اللہ خان ، پی کے99اعجاز علی خان ،صوابی پی کے31گل زمین شاہ خان ، پی کے33 محمد ایاز خان ،پی کے34انجینئر امجد علی خان اور پی کے35 سے محمد اسلام خان جبکہ سوات کے حلقہ پی کے80سے واجد علی خان کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
2131