Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پائیدارسیاحت کے فروغ کیلئے ٹورآپریٹرز کیلئے ورکشاپ منعقد کرنے کافیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبہ میں پائیدار سیاحت کے فروغ ، سیاحوں کواچھی سہولیات کی فراہمی اوران کی بہترین مہمان نوازی کیلئے ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کیساتھ رجسٹرڈ ٹورآپریٹرز کیلئے ایک روزہ ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ 21نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگی، ان خیالات کااظہار سیکرٹری محکمہ سیاحت ،ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ ،میوزیم و امونوجوان محمد طارق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان،ڈائریکٹر ٹورسٹ سروسز محمد عربی اور انچارج ایونٹس حسینہ شوکت موجود تھیں، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کے زیراہتمام اورپائیدار ٹورازم فاؤنڈیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے ڈی ٹی ایس کیساتھ رجسٹرڈ 100کے قریب ٹورآپریٹرز کی تربیت ،ان کی صلاحیتوں میں اضافہ، مقامی سیاحت کے فروغ ، بہترین مہمان نوازی اورسیاحوں کیلئے حج و عمرہ کے علاوہ مقامی سطح پرسفری پیکیجز کی فراہمی ہے، سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد صوبہ کی جانب رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی اور سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنا ہے تاکہ سیاحوں کو صوبہ میں بہترین سفری سہولیات کی فراہمی سمیت رہائش اور کھانے پینے کی بہترین کوالٹی اشیاء صوبہ میں میسر ہوں، سیاحوں کیلئے ٹورآپریٹرز سمیت رینٹ اے کار اور ہوٹلز و ریسٹورنٹس کو بھی ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کیساتھ رجسٹرڈ کرنے کی ہدایات پہلے ہی جاری کی گئی ہیں ، انچارج ایونٹ حسینہ شوکت نے کہاکہ ٹورازم کارپوریشن اور ڈی ٹی ایس مستقبل میں بھی مقامی سیاحت کی ترقی ، ٹورآپریٹرز کی تربیت سے متعلق مزید ایسی ورکشاپس کا انعقاد کریگا جس سے ٹورآپریٹرز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوسکے اورصوبہ میں سیاحت کے فروغ سے پہلے بنیادی سیاحت کی ترقی کیلئے کام کیا جائے ،صوبہ میں گزشتہ چند سالوں میں سیاحوں نے کثیر تعداد میں رخ کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ کھانے پینی کی اشیاء سمیت سستے اور بہترین سفری سہولت کیلئے پیکیج اور دیگر سہولیات میں بھی سیاح مستفید ہوسکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
3298