Chitral Times

وزیر اعظم پاکستان 3فروری کو چترال کا دورہ کرکے گیس پلانٹس کا افتتاح کرینگے۔۔شہزادہ افتخار الدین 

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخارالدین نے کہا ہے کہ اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کے لئے پیڈو نے چند دنوں کی مزید مہلت مانگ لی ہے جس کے دوران وہ دفتری ضابطے کی کاروائیاں مکمل کرنے اور پیسکو کے ساتھ ٹیرف کا معاملہ طے کرلیں گے ۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے 3فروری کو دورہ چترال سے قبل اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے انہوں نے چیف سیکرٹر ی خیبر پختونخوا اور دوسرے حکام سے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کے 3فروری کا دورہ چترال کو آخری شکل دی گئی ہے جس کے دوران وہ گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ اور گیس پلانٹس کی افتتاح کریں گے جبکہ دوسری مرتبہ 15اپریل کو چترال آکر وفاقی حکومت کی فنڈ سے تعمیر ہونے والے چترال شندور، چترال گرم چشمہ اور کالاش ویلیز سڑکوں کی تعمیر کا افتتاح کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
5861

معروف شاعر محمد عرفان عرفان کی کتاب”چترال کے لوک گیت’’ کی اسلام آباد میں تقریب رونمائی

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف شاعر اور ادیب محمد عرفان کی کتاب “چترال کے لوک گیت کی تقریب رونمائی لوک ورثہ کا قومی قومی ادارہ شکرپڑیاں اسلام آبادمیں منعقد ہوا جس میں کالم نگار کشور ناہید اور سینیٹر عثمان کاکڑ مہمان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے جبکہ اسلام آباد میں چترالی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ چترال سے اسلام آباد پی آئی اے فلائٹ کی منسوخی کی وجہ سے محمد عرفان چترال سے نہ آسکے اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے ان کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر لوک ورثے کا قومی ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر فوزیہ سید نے کہاکہ لوک ورثہ بلاتخصیص پاکستان کے تمام علاقوں کی ثقافت ، لوک ادب اور زبانی روایات کو جمع کرنے اور انہیں کتاب اور ڈیجیٹل فارمیٹ میں محفوظ کرنے کاکام بڑے منظم انداز میں کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے لوک گیت انہی کاوشوں کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے محمد عرفان کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے چترال کی لوک کہانیوں اور لوک گیتوں کویکجا کرنا وقت کا اہم تقاضا تھاجسے انہوں نے سرانجام دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظہیر الدین نے ڈاکٹر فوزیہ سید کی فعالیت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کئی دہائی سالوں بعد چترال کا رابطہ لوک ورثے کے ساتھ دوبارہ منسلک کردیاجوکہ غلام عمر مرحوم کے بعد 1980کی دہائی میں ٹوٹ گیاتھا۔انہوں نے کہاکہ محمد عرفان نے چترال کے لوک گیتوں پر تحقیق کرکے اور انہیں یکجا کردیا ہے اور اردو میں ترجمہ کرکے ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے جوکہ کھوار زبان وادب کی تاریخ میں یا درکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک کا دورہ کرنا، ریسرچ اینڈ پبلی کیشن کو دوبارہ زندہ کرنا اور 200کتابوں کی اشاعت کا کریڈٹ ڈاکٹر فوزیہ کو جاتا ہے جبکہ گزشتہ سال انہوں نے چترال کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر مہمانان اعزاز نے کتاب کی باضابطہ رونمائی کی۔ اس سے قبل بلوچستان کے پشتون کاکڑ قبیلے کی لوک گیت انگئی کے ترجمے پر مشتمل کتاب کی رونمائی بھی ہوئی۔ بعد ازاں چترال سے آئے ہوئے لوک فنکاروں آفتا ب عالم ، منصور علی شبا ب اور منور شاہ رنگین نے لوک گیتوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

islamabad lokvirsa book launching cermoney of chitral lok get 6

islamabad lokvirsa book launching cermoney of chitral lok get 2 islamabad lokvirsa book launching cermoney of chitral lok get 4 islamabad lokvirsa book launching cermoney of chitral lok get 5 islamabad lokvirsa book launching cermoney of chitral lok get 7

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
5848

گلگت بلتستان ، کھوار نصب سازی کے حوالے سے اجلاس، شہزادہ ناصرالملک کے مرتب کردہ قاعدہ پر مِن و عن عمل کرنے کا فیصلہ

گلگت(سید تنویر حسین سے)کھوار زبان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت وزیر سیاحت فدا خان فدا گلگت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں غذر سے سابق ممبر اسمبلی رائے سرفراز شاہ، پروفیسر زرنذیر، پروڈیوسر ریڈیو گلگت واجد علی، نمبردار ولی شاہ، ایڈوکیٹ نادر خان، شاہد اقبال، خان اکبر خان اشکومن سے سابق صدر احبابِ سخن کھوار سید عاشق حسین شاکر، مراد خان، تحصیل گوپس کے شیر افضل، تحصیل یاسین سے راجہ کرامت اللہ، ٹیرو سے حمید علی شاہ اور شمس الحق نوازش نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نصاب سازی کیلئے کھوار کے نصاب ساز کمیٹی کے ممبران1921 ؁ء میں شہزادہ ناصرالملک کے مرتب کردہ قاعدہ پر مِن و عن عمل کریں گے البتہ غذر کے کھوار لہجے کو مقدم رکھنے کے پابند ہوں گے اور 1921 ؁ء میں مرتب کردہ کھوار قاعدے میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔آخر میں شرکائے اجلاس نے مقامی زبانوں کو نصاب میں شامل کرنے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
5829

غذر پریس کلب،سوشل ویلفئیر،ویمن ڈویلپمنٹ اور پاپولیشن ویلفئیر کے تعاون سے اشکومن گنج آباد میں طبی کیمپ کا انعقاد

Posted on

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ اچھی تعلیم اور اچھی صحت بنیادی انسانی ضروریات ہیں،نوجوان نسل منشیات ودیگر غیر صحتمندانہ سرگرمیوں سے دور رہیں،نوجوانوں کے لئے یوتھ ایکسچینج پروگرام ترتیب دئے جارہے ہیں،معذور اور بیوہ خواتین کے لئے کیش ایوارڈ اور سلائی مشینیں فراہم کئے جائیں گے جس سے خاندان کی مالی مدد ہو سکے گی ،سڑک کی خستہ حالی کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بات کروں گا،سیکریٹری سوشل ویلفئیر عاصم رضا ٹوانہ کا گنج آباد اشکومن میں منعقدہ میڈیکل کیمپ کے موقع پر خطاب۔غذر پریس کلب،سوشل ویلفئیر،ویمن ڈویلپمنٹ اور پاپولیشن ویلفئیر کے تعاون سے اشکومن کے دور افتادہ مقام گنج آباد میں منعقدہ طبی کیمپ کے دورے کے موقع پر سیکریٹری سوشل ویلئفیر عاصم رضا ٹوانہ کا کہنا تھا کہ منشیات کے حوالے سے بالائی اشکومن بدنام ہے ،نوجوان نسل اس لعنت سے دور رہیں،اس سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفئیر نے کئی اقدامات کئے ہیں ۔سوشل ویلفئیر کا ادارہ علاقے سے منشیات کے خاتمے ،معذور افراد،بیوہ خواتین کی امداد پر کام کررہی ہے اور بہت جلد کئی بہتر کام علاقے میں ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔قبل ازیں جمیلہ شیر انچارچ/سوشل ویلفئیر آفیسر گلگت ڈویژن نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا کہ سوشل ویلفئیر کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ علاقے کے دور افتادہ مقامات تک عوام کو صحت کی سہولیات پہنچائی جائیں اور اشکومن کے علاقے میں یہ پانچواں طبی کیمپ ہے،جس کے لئے ماہر ڈاکٹرز،لیڈی ڈاکٹر اور محکمہ بہبود آبادی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور ایک روزہ کیمپ سے چار سو افراد نے استفادہ کیا ،مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔بالائی اشکومن میں منشیات کے استعمال کی وجہ سے سماجی زندگی بری طرح متاثر ہے جس کے لئے تمام سرکاری وغیرسرکاری اداروں کو مل کر چلنے کی ضرورت ہے ،۔علی مدد ،صدر لوکل کونسل ایمت نے علاقے کے مسائل پر روشنی ٖڈالتے ہوئے کہا کہ علاقے کے نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے ۔علاقے میں غیر نصابی سرگرمیوں کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ،حکومتی کارکردگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے،جس سے علاقے کے جوانوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے،اگر علاقے میں سیاحت اور دیگر شعبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو علاقے سے غربت کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔اس موقع پراکرام الللہ بیگ ڈائریکٹر محکمہ بہبود آبادی، سوشل ویلفئیر آفیسر دیامر/استور مراد جان،سایورج بہادر غذر بھی موجود تھے۔

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
5820

گلگت، SAP ٹیچرزکو جلد از جلد مستقل کیا جائے۔۔ جینوا خاتون

گلگت ( چترال ٹائمز رپورٹ ) SAPٹیچرز ایسوسی ایشن خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سینئر نائب صدر جینوا خاتون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری جلد مظلوم اساتذہ کو مستقل کرنے کا نوٹفکیشن کے احکامات جاری کرکے اساتذہ میں پائی جانے والی تشویش کو دور کریں۔
گلگت بلتستان کے تعلیمی میدان میںSAPاساتذہ کی بے مثال قربانیوں سے کوئی بھی ذی شعور انسان انکار نہیں کرسکتا۔ہم فخر سے یہ کہنے کا حق رکھتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں کوئی بھی گاؤں ایسا نہیں جہاںSAPسکول موجود نہ ہوں۔اس دور سے اساتذہ علم کی شمع سے روشن کئے۔مستقلی کے منتظر ہیں جس دور میں گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کا شعور نہ تھا۔اساتذہ بچوں کو سکول میں لانے کیلئے والدین سے فریاد کیا کرتے تھے۔
SAP 756سکولوں میں58000طلباء و طالبات جن میں75%طالبات ہیں۔1994 ؁ء سے اب تک ہرحکومت کی توجہ کے محتاج رہے۔عوامی حکومتیں آئیں اور گئیں درجن کے قریب چیف سیکریٹریز نےSAPاساتذہ مستقلی کے حق کو تسلیم تو کیا لیکن اساتذہ کی محرومیوں کو دور نہ کرسکے۔اگر موجودہ حکومت تعلیم کے میدان میں کچھ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے تو جلد تمام سکولوں کو صوبائی تحویل میں لا کر مستقلی کا عمل شروع کرے تاکہ حکومت کا نعرہ”ہر بچہ سکول میں”کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوسکے۔طلباء و طالبات کی ایک کثیر تعداد کا ہونا اساتذہ کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعلیٰ اور موجودہ چیف سیکریٹری کی مخلصانہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کابینہ اور چیف سیکریٹری سے پرزور اپیل ہے کہ جلد58000طلباء و طالبات اور1464اساتذہ کے مستقل کا فیصلہ کرے تاکہ 20سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوسکے

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
5792

اشکومن کے پہاڑ پر نامعلوم سمت سے آنے والے جہاز نما چیز کے پروازکی اطلاعات پر علاقے میں خوف کا سماں

Posted on

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ اشکومن کے پہاڑ پر نامعلوم سمت سے آنے والے جہاز نما چیز کے پروازکی اطلاعات،اشکومن اور قرب وجوار کے کئی عینی شاہدین نے تصدیق کردی،علاقے میں دھماکے کی آوازیں بھی سنی گئیں ،پہاڑ کے دوسرے جانب سے دیر تک دھواں اٹھنے کی بھی اطلاعات ،علاقے بھر میں خوف کا سماں ۔ذرائع کے مطا بق 22جنوری کو دوپہر ایک بجے کے قریب اشکومن کے علاقے میں نا معلوم سمت سے آنے والے جہاز کی مشکوک پرواز کی اطلاعات ملی ہیں۔عینی شاہدین کے مطا بق جہاز نما سفید چیز کی رفتار انتہائی سست تھی اور بعض جگہ کئی منٹوں تک ہوا میں معلق بھی رہا۔اس کی ہئیت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بالکل ہوائی جہاز سے مشابہہ تھی اور علاقے کے کئی لوگوں نے اس کا نظارہ کیا۔عینی شاہدین کے بقول مبینہ جہاز اشکومن پہاڑ کے پیچھے غائب ہونے کے بعد زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی اور بعد ازاں پہاڑ کے عقب سے کافی دیر تک دھواں بھی اٹھتا دکھائی دیا۔ان اطلاعات کے بعد علاقے بھر میں خو ف وہراس کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ اشکومن کی آخری سرحد چٹورکھنڈ سے 64کلو میٹر کی دوری پر افغانستان سے جا ملتا ہے اور بین الاقوامی صورتحال کے تنا ظر میں انتہائی حسا س ہے ۔عوام علاقہ نے دفاعی اداروں سے صورتحال کی تحْقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged ,
5694

وزیر اعظم پاکستان فروری کے پہلے ہفتے میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) واپڈا نے پن بجلی کی پیداوار میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی ہے اور گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے آج سے بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا ہے۔ منصوبے سے آزمائشی بنیاد پر چترال کو بجلی کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے۔ چترال کے لئے یہ ایک تاریخی پیش رفت ہے ،کیونکہ اس عمل کے باعث شہر اور اس کے نواحی علاقوں کو 24گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان فروری کے پہلے ہفتے میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ آج 36 میگاواٹ صلاحیت کا پہلا پیداواری یونٹ آپریشنل کردیا گیا ہے جو چترال شہر کے لئے بجلی کی موجودہ ضروریات سے 3گنا زیادہ بجلی فراہم کرسکتا ہے۔ اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

پہلے منصوبے سے بجلی کی پیداوار کے آغاز کے تاریخی موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے آج گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس اہم کامیابی کے حصول پر واپڈا پراجیکٹ انتظامیہ ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے کی بدولت چترال میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا، نیشنل گرڈ میں سستی پن بجلی کا تناسب بہتر ہوگا ، ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور ملکی اقتصادیات مستحکم ہو گی۔

گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چترال کے قریب دریائے مستوج کے معاون دریا گولن پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ اس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 108میگاواٹ ہے۔ منصوبے کے تین پیداواری یونٹس ہیں اورہریونٹ کی صلاحیت 36میگاواٹ ہے۔پہلا یونٹ مکمل ہوچکا ہے ۔ دوسرا یونٹ مارچ جبکہ تیسرا یونٹ مئی میں مکمل ہو گا۔ گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نیشنل گرڈ کو ہر سال 43کروڑ60لاکھ یونٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کرے گا ۔ منصوبے سے سالانہ 3ارب 70کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

درین اثنا چترال شہر میں بجلی کی آمد پر جشن کا سماں ، دیگ اور مٹھائیاں تقسیم خیر مقدمی جلسہ خوشی کا اظہار ۔ چترال کے لوگوں کو گذشتہ بیس سالوں سے لوڈ شیڈنگ کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بالاخر روشن دن دیکھنے پڑے ۔ اور گولین ہائیڈل سٹیشن کے 108میگاواٹ کی پہلی یونٹ نے کام کرنا شروع کر دیا ۔ بدھ کے روز چیرمین واپڈا لفٹننٹ جنرل ( ر) مزمل حسین نے نئے بجلی گھر اور سوچ یارڈ کا دورہ کیا ۔ اور کامیاب جنریشن پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔ اور کنسلٹننٹ ودیگر کومبارکباد دی اور کارکردگی کی تعریف کی ۔ انہوں نے بجلی گھر کی اپنی صلاحیت کے مطابق پیدوار پر اطمینان کا بھی اظہار کیا ۔ ذرائع کے مطابق چیرمین واپڈا نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے متوقع دورۂ چترال اور نئے بجلی گھر کے افتتاح کے حوالے سے بھی انتظامات کی تیاریوں کیلئے ہدایات دیں ۔ درین اثنا چترال کڑوپ رشت اڈہ مالکان ، بشیر احمد ،ظاہر شاہ اور صدر ڈرائیور یونین قاضی محمد جلال الدین ، نائب صدر الطاف محمد نے بجلی کی آمد کی خوشی میں دیگ اور پی آئی اے چوک چترال میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے مٹھائی تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر سید احمد خان ، نائب صدر صفت زرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چترال کے ساتھ جو بھی وعدہ کیا ۔ اُسے پورا کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لواری ٹنل کا میگا پراجیکٹ نواز شریف کی چترال کے ساتھ دلی محبت اور یہاں کے لوگوں کو مصائب و مشکلات سے نکالنے میں اُن کی بھر پور دلچسپی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لواری ٹنل پر اربوں روپے خرچ کرکے چترال کیلئے کل موسمی راستہ دیا ۔ اب گولین ہائیڈل کی بجلی پیداوار سے پورا ضلع چترال منور ہوگا ۔ انہوں نے لواری ٹنل اور گولین ہائیڈل کے حوالے سے شہزادہ افتخار کی خدمات کی تعریف کی اور کہا ۔ کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اعتماد کا ووٹ دے کر ان منصوبوں کی تعمیر کا راستہ ہموار کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے دو اہم منصوبے نواز شریف کے دور میں مکمل ہوئے ۔ اب گیس پلانٹ کا منصوبہ اور چترال کے اندر سڑکوں کی تعمیر بھی نوازشریف کی حکومت ہی کرے گی ۔ سید احمد نے کہا ۔ کہ چترال میں سیلاب کے دوران وزیر اعظم نے نہ صرف خود چترال کا دورہ کیا ۔ بلکہ دو ارب سے زیادہ رقم متاثرین میں تقسیم کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نواز شریف نے چترالی عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا ۔ اور دل سے چترال کی خدمت کی ۔ اب چترال کے لوگوں کو چاہیے ۔ کہ وہ خد مت کی بنیاد پر الیکشن 2018میں نواز شریف کو ووٹ دیں ۔ چترال کے عوام احسان فراموش نہیں ہیں ۔ اور انشا اللہ وہ نواز شریف کو ووٹ دے کے رہیں گے ۔

switch yard chitral

golen bijli jashan chitral 2 golen bijli jashan chitral 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
5689

دیامر پولیس کے ساتھ نا انصافی کا نوٹس لیا جائے۔۔ریاض الدین

Posted on

گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ)دیامر کے پولیس جوانوں کی محکمانہ خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں ایک ہی طریقہ کارکاررائج کیا جائے ۔ دیامر میں پولیس جوانوں کو جب حوالداری کے لئے لو ؤر ٹیسٹ لیا جاتا ہے اس ٹیسٹ میں پچاس نمبروں تک امیدوار کو آخری پاس کا میرٹ رکھنا زیادتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ریاض الدین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے اضلاع میں پاس میرٹ تینتیس رکھا جاتا ہے جبکہ دیامر میں پچاس تک میرٹ رکھنا دیامر کے پولیس کے جوانوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیامر پسماندہ ضلع ہے بالخصوص پولیس نوجوانوں میں تعلیمی شرائط نہایت کم ہے ان حالات کو مد نظر رکھتے لوؤر ٹیسٹ پاس میرٹ تینتیس رکھا جائے تاکہ ہر ایک کو ترقی کے لئے آسانی کے ساتھ موقع ملے گا۔
ریاض الدین نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس صابر احمد مخلص اور نڈر آفیسر ہے امید رکھتا ہوں اس حوالے سے نوٹس لیکر ہر ضلع میں ٹیسٹ میرٹ ایک ہی رکھیں گے بلکہ دیامر کے حوالے سے تینتیس نمبروں سے پاس کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے میں فراخدلی کا مظاہرہ کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged ,
5679

ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت کی محکمہ تعلیمات میںDDES کے پوسٹوں پر جونئیرآفیسران کی پروموشن پر اظہار تشویش

گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ)گلگت اور دیامیر کے اساتذہ کی ایک اہم اجلاس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں حاجی شاہد حسین صدر ٹیچرزایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت اور دیامر ڈویژن کے ضلعی صدور اور سنئیر اساتذہ نے شرکت کی اور اساتذہ کے مسائل پر تفصیلی گفت و شنید کی۔ اس میٹنگ میں محکمہ تعلیمات میںDDES کے پوسٹوں پر  جونئیرآفیسران کی پروموشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پروموشن کی مذمت کی گئی اور چیف سیکرٹری و سیکرٹری ایجوکیشن سے فی الفور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ 2002 کے بعد new create ہونے والے پوسٹوں پر فور ٹائر کا اطلاق کر کے پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا جائے۔اس اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی سنئیر پوسٹ پر سنئیر آفیسران کی تقرری عمل میں لایا جائے۔حکومت گلگت بلتستان کے weather policy کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے اس پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کی مطالبہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں گلگت بلتستان ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدور کے علاوہ تمام اضلاع سے سنئیر اساتذہ، غلام مرتضیٰ، غلام اصغر،محمد علی جناح، محمد جعفر اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی اور اس اجلاس میں تمام شرکاء نے ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہا اور ان پر اعتماد اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged ,
5641

انتظار کی گھڑیاں ختم ، چترال شہر میں بجلی پہنچا دی گئی ، شہر میں عید کا سماں ،

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) منگل کے دن چترال شہر اور مضافات میں عید کا سماں رہا جب گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ سے چترال شہر کو بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی جس کا وہ بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔ گولین گول پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر جاوید افریدی نے بتایاکہ منگل کی صبح جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن تک بجلی پہنچائی گئی اور سہ پہر تک اسے مختلف ٹیسٹنگ کے بعد اسے پیسکو کی مقامی لائن کو دی گئی اور شہر کے مختلف علاقوں کو یکے بعد دیگرے بجلی دی جارہی ہے اور یہ سلسلہ دروش تک جاری رہے گا۔ درین اثناء چترال کے عوام نے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم سے 36میگاواٹ بجلی کی منظوری کرانے سے لے کر اسے عملی شکل دینے تک قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال میں پانی کی فراوانی کے باجود یہاں بجلی کی شدید قلت کا سامنا تھا اور گولین گول پراجیکٹ کی تکمیل اور وفاقی حکومت کی خصوصی دلچسپی سے واپڈ ا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال کو اس سے بجلی کی فراہمی سے یہ مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہوگئی ہے ۔ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے چترالی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے اس کا کریڈٹ سابق نواز شریف کو دیتے ہوئے کہاکہ ان کی خصوصی دلچسپی کے بغیر یہ ممکن نہ تھا جبکہ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس پراجیکٹ کی تکمیل پر بھر پور توجہ دی۔
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
5612

یونیورسٹی آف چترال نے بی اے کے سالانہ امتحانات برائے 2018کیلئے داخلوں کا اعلان کردیا۔

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر عتیق احمد طارق کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے اپنے پہلے سیشین کیلئے داخلوں کا اعلان کردیاہے۔ شیڈول کے مطابق عمومی فیس کے ساتھ 20مارچ 2018تک داخلے لئے جاسکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ 30مارچ اور دہرے فیس کے ساتھ 20اپریل 2018 تک داخلے لئے جاسکتے ہیں۔ دورِجدید کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ نظام کے تحت داخلے آن لائن ہی کئے جاسکتے ہیں۔ جس کیلئے یونیورسٹی کے ویب سائٹ (http://admission.uoch.pk/student/) پر سہولت میسر ہے۔امیدوار اپنا ڈیٹا جب مکمل کرے گا تو خودکار نظام کے تحت فارم سامنے آئیگا۔جسکا پرنٹ نکالنے کے بعدمنظورشدہ بورڈسے انٹرمیڈیٹ پاس یا مساوی تعلیم کے ڈی ایم سی /سرٹیفیکٹ کی مصدقہ نقول، دو عدد مصدقہ تصاویر، قومی شناختی یا ڈومیسائل کی مصدقہ نقول اور اصل بنک رسید کے ساتھ یونیورسٹی کے شعبہٗ امتحانات کو ارسال کرناہوگا۔ فیس خیبر بنک چیوپل برانچ دنین چترال میں مخصوص اکاونٹ نمبر (02252-00-8) پر جمع کئے جاسکتے ہیں ۔(درخواستوں پر کاروائی تب ہوگی جب فارم سخت یعنی کاغذی حالت میں درج بالا دستاویزات کے ساتھ یونیورسٹی کو موصول ہوگی بصورت دیگرآن لائن درخواست پرکاروا ئی روک دی جائے گی)۔ جامعہ چترال کے داخلوں کے حوالے سے دوسری اہم بات یہ ہے کہ چترالی طلبہ و طالبات کی سہولت کی خاطرہائرایجوکیشین کی طرف سے دی گئی چُھوٹ سے استفادہ کرتے ہوئے مذکورہ جامعہ نے مائیگریشن کے سلسلے کو ختم کردیاہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , ,
5609

گولین گول پراجیکٹ سے 23جنوری کو چترال ٹاون اور 24جنوری کو دروش بجلی دی جائیگی۔۔ شہزادہ افتخارالدین

اسلام آباد( جمشید احمد نمایندہ چترال ٹائمز) چترال کو گولین گول سے بجلی ترسیل کے حوالے سے انتظامات اخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اس سلسلے میں ابتدائی ٹسٹنگ کی بنیاد پر ۲۳ جنوری کو چترال ٹاون اور ۲۴ جنوری کو دروش کو بجلی کی فراہمی شروع ہو گی۔ اس بات کا اظہار چترال سے قومی اسمبلی کے ممبر شہزادہ افتخار الدیں نے اسلام اباد میں چترال ٹائمز سے بات کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ابتدائی ٹسٹنگ کے دوران چترال اور دروش کو 500 کلوواٹ کے حساب سے ٹسٹنگ کی بنیاد پر بجلی فراہم کی جائے گی اس کے بعد اہستہ اہستہ بجلی کی ولٹیج میں اضافہ کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اپر چترال کو بجلی کی ترسل کے سلسلے میں پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اپر چترال کو بجلی کی جلد ترسیل کے سلسلے میں مزید بات چیف سکرٹری کے پر سنل اسٹاف افیسر خورشید عالم سے بھی بات ہوئی ہے۔ اس طرح دروش بجلی ٹسٹنگ کے بعد اپر چترال کیلے ٹسٹنگ کا کام بھی شروغ ہو گا اور اپر چترال کو بھی بجلی بہت جلد دی جائے گی ۔ انھوں نے بتایا کہ اس اہم پراجیکٹ کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

یاد رہے کہ ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں کی خصوصی درخواست پر سابق وزیر اعظم نے احکامات جاری کر تے ہوئے 2014 میں گولین گول پراجکٹ سے چترال کو 36 میگاواٹ بجلی فراہم کر نے کی منظوری دی تھی۔ جو آج پائیے تکمیل کو پہنچ چکی ہے۔

شہزادہ افتخار الدین نے مزید کہا کہ تورکھو روڈ کے لیے وفاقی فنڈ سے مزید بارہ کروڑ روپے ریلیس ہو چکے ہیں اس کے علاوہ علاقہ موڑکھو کی پانی کا مسئلہ دور کر نے کے لیے مختلف علاقوں کوشٹ ، کوشٹ سندراغ ،مور دیر، موژگول، وریجون بالا ، وریجون پائین، دراسن، کشم پائین کو سولر نظام کے تحت دریا سے پانی نکال کر سیراب کیا جائے گا۔ جس سے اس علاقے کی ابپاشی کا مسلہ حل ہو گا ۔ اور ساتھ علاقے میں چار ار سی سی پل بھی تعمیر کئے جائیں گے جس میں وفاقی حکومت کے فنڈ سے54 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔

golen gol bijli ghar golen gol bijli ghar3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
5603

انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ چترال کے حوالے سے اپنے نئے قوانین پر نظر ثانی کرے ۔۔۔چترال کرش پلانٹ ایسوسی ایشن

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کرش پلانٹ ایسوسی ایشن نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نئے قوانین کو مسترد کرتے ہوئے اسے زمینی حقائق کے خلاف اور اس شعبے سے وابستہ خاندانوں کی رزق چھیننے کی کوشش قرار دیا ہے ۔ چترال پریس کلب میں پیر کے روز ایسوسی ایشن کے صدر سید خالد حسین جان ، جنرل سیکرٹری سفیر اللہ نے ممبران کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال اپنی زمین کی ساخت اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے انڈسڑیز ڈیپارٹمنٹ کے نافذ کردہ قوانین پر بالکل پورا نہیں اُترتا ۔ روڈ سے دو سو میٹر اور ریور بیڈ سے تین سو میٹر فاصلے پر کرش پلانٹ لگانے کے احکامات چترال جیسے علاقے کے محل وقوع میں بالکل نامناسب ، بے معنی اور زمینی حقائق کے بالکل خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ قانون کے مطابق چترال میں کسی جگہ بھی کرش پلانٹ لگانے کیلئے جگہ دستیاب نہیں ۔ چترالی عوام کے دریا بُرد زمینات کو اکشن کی آڑ میں چھیننے کی کوشش میں مصروف ادارے کی طرف سے یہ نیا قانون زخموں پر مزید نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ اسلئے کرش پلانٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے غریب کُش اور روزگار کُش اقدام کی پُر زور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے انڈسٹریز ڈیپاٹمنٹ کے اعلی حکام کو دعوت دی ۔ کہ وہ چترال کی وزٹ کریں ، اور اُن مقامات کی نشاندہی کریں ،جو روڈ سے 200اور ریور بیڈ سے 300میٹر کا فاصلہ رکھتے ہوں ۔ انہوں نے صوبائی حکومت ،متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے پُر زور اپیل کی ۔ کہ چترال کے حوالے سے اپنے اس قانون پر نظر ثانی کریں۔ اور اس شعبے سے وابستہ سینکڑوں خاندانوں کا روزگار چھیننے کی کوشش نہ کریں ۔ بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

chitral crush plant association press confrence

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
5596

آغا خان ہیلتھ سروس چترال کے ملازمین کا ریجنل آفس کے سامنے دھرنا ، 

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آغا خان ہیلتھ سرو س پاکستان چترال کے ملازمین نے اتوار کے روز چترال شہر میں واقع ریجنل آفس کے سامنے دھرنا دیا جبکہ انہوں نے ہفتے کے دن سے ضلع بھر میں قائم چوبیس ہیلتھ سنٹروں میں ڈیوٹی دینا چھوڑ دیا ہے ۔ ہڑتالی ملازمین میں پیرامیڈیکل اسٹاف، لیبارٹری اسسٹنٹس ، ڈرائیور، چوکیدار اور وارڈ اردلی تک کے سٹاف شامل ہیں جوکہ ادارے کی ممکنہ ڈاؤن سائزنگ اور اس کے نتیجے میں 75سے ذیادہ افراد کی ملازمت سے بے دخلی کے پیدا شدہ خطرے کو ٹالنے کے لئے احتجا ج کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 15سے 25سال تک سروس رکھنے والے ملازمین کو بیک جنبش قلم گھر بھیجنے کی اجاز کسی کو نہیں دی جائے جوکہ ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ اتوار کے روز ادارے کے جنرل منیجر ڈاکٹر ظفر احمد نے دیگر سینئر اسٹاف کے ہمراہ ہڑتالی ملازمین سے گفت وشنید کرکے ان کی ہڑتال ختم کرانے کی کوشش کی جوکہ ناکامی سے دوچار ہوئی کیونکہ ان کی طرف سے ملازمتوں سے فارغ کرنے کو محض افواہ قرار دینے پر ان سے تحریری یقین دہانی کی فراہمی پر اصرار کیا گیا جوکہ وہ نہ دے سکے۔ ہڑتالی ملازمین نے احتجاج کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ دریں اثناء ضلع بھر میں آغا خان ہیلتھ سنٹروں میں ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اکثر علاقوں میں سرکاری ہسپتال کی عدم موجودگی میں اے کے ایچ ایس کے ادارے ہی پرائمری ہیلتھ کئیر کے واحد ذرائع ہیں۔ ذرائع کے مطابق آغاخان ہیلتھ سروس کے زیر انتظام چلنے والے متعدد ہیلتھ سنٹروں کو بند کیا جارہا ہے ۔ جن میں لوئر چترال میں اورغوچ، موری لشٹ ، سین لشٹ کے علاوہ اپر چترال کے چرون ، رامن ، آوی ،گرم چشمہ و دیگربھی شامل ہیں۔ جن کے نتیجے میں درجنوں ملازمین کے فارع ہونے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ ہڑتالی ملازمین یہ خدشہ بھی ظاہر کررہے ہیں کہ انھیں بے غیر کسی مراعات کے فارع کیا جارہا ہے۔دریں اثنا آغا خان ہیلتھ سروس کے جنرل منیجر ظفر احمد اور انکی ٹیم کا ہڑتالی ملازمین کے ساتھ گفت وشنید جاری ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4798

احباب سخن کھوار کے زیر اہتمام چٹورکھنڈ میں ’’کھوار تاریخ کے آئینے میں ‘‘کے عنوان سے سیمینار

Posted on

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ زبان ماں کا درجہ رکھتی ہے ،مادری زباں کو اقوام متحدہ نے بنیادی انسانی حقوق میں شامل کیا ہے،کھوار زباں کے حروف تہجی 1922میں ترتیب دئے گئے ،اہل چترال کا کھوار زباں کی ترقی میں بنیادی کردار ہے،نصاب میں شامل کرنے کے لئے حروف تہجی کو ازسر نو ترتیب دینے کی کوششوں کی بھرپور مخالفت کریں گے،احباب سخن کھوار کے زیر اہتمام چٹورکھنڈ کے مقامی گیسٹ ہاؤس میں ’’کھوار تاریخ کے آئینے میں ‘‘کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے مقررین کا خطاب۔محکمہ سیاحت کے تعاون سے منعقدہ اس سیمینار میں ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے کھوار ادبی تنظیموں کے نمائندوں سمیت کھوار ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھوار تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے شمس الحق نوازش غذری نے کہا کہ کھوار زبان پر مختلف غیر ملکی مستشرقین نے مختلف ادوار میں بیش قیمت تحقیق کی ہے جن میں ڈاکٹر لٹنیر1866،سر جان بڈلف1880،پروفیسر جارج مارگین 1932،مسٹر سیلون،کرنل ڈیوڈ سن کے نام سر فہرست ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 1921میں کھوار قاعدہ کا اجراء ہوا ۔اس وقت چترال سمیت گلگت بلتستان میں کھوار بولنے والوں کی تعداد ایک ملین کے قریب ہے لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ یہ زبان معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھوار ’’دردی‘‘ زبانوں کی ایک شاخ ہے ۔کھوار بولنے والے دو سو کے قریب گھرانے کاشغر،یارقند اور نورستان میں آج بھی مو جود ہے ۔کھوار زبان پر آج تک بہت سا تحقیقی کام ہوا ہے۔کھوار ادب کے لئے اتالیق محمد شکور غریب 1690-1761،محمد سیار،شیر ملک گدیری،زیارت خان زیرک اور امیر گل کی خدمات نا قابل فرا موش ہیں۔مقررین نے کھوار زبان کو گلگت بلتستان کے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ کھوار حروف تہجی کو اسی حالت میں نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ اس زبان کی اصل ہئیت قائم رہے۔سیمینار سے شمس الحق نوازش غذری،پروفیسر (ریٹائرڈ) زر نذیر ،موسیٰ مدد،عاشق حسین شاکر ،احباب سخن کھوار کے صدر سردار خان بیغش ؔ ودیگر مقررین نے خطاب کیا۔

khowar seminar ghazur 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4792

چترال پولیس کی دو مختلف پیچیدہ نوعیت کے وقعات کی تفتیش میں کامیابی، ملزمان بے نقاب ،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ایس پی انوسٹی گیشن چترال طارق کریم نے کہا ہے کہ چترال پولیس نے دہشت پھیلانے اور ایک اندھے قتل کے دو الگ الگ واقعات کی کامیابی سے تفتیش کرکے بہت ہی کم عرصے کے دوران جدید وسائل کے استعمال اور بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جوکہ معمے بنے ہوئے تھے۔ ایڈیشنل ایس پی چترال نورجمال، ایس ڈی پی او لوٹ کوہ عبدالستار اور دوسرے پولیس افسران کی معیت میں اپنے دفتر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک ماہ قبل ماہر امراض اطفال ڈاکٹر گلزار احمد کی سنگور گاؤں میں واقع گھر کے اندر پارک کئے دو قیمتی گاڑیوں کو گھر سمیت آگ لگانے کی کوشش کی گئی تھی جس میں گاڑیوں کو تو نقصان پہنچ گئی لیکن گھر معجزانہ طور پر بچ گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنل جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے نہایت جا نفشانی سے کام کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان فہیم اللہ، نقیب اللہ اور نعیم اللہ ساکنان سنگور کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال شدہ آلہ فائر پستول بھی برامد کرلی۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان زیر حراست ہیں جن سے مزیدانکشافات کی توقع ہے جبکہ پولیس نے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ دو ماہ قبل لوٹ کوہ کے علاقہ دوابہ میں افغان مہاجر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں کامیابی سے متعلق کہاکہ تفتیش کے دوران مقتول کے گھر سے برامد موبائل فون کے ڈبے پر درج نمبر کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان اکبر الدین اور شہاب الدین ساکنان چربیل لوٹ کوہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ ملزم شہاب الدین نے مقتول کی موبائل فون سیٹ کو اپنے گاؤں کی رہائشی حکیم محمد کو دی تھی جوکہ رسالپور میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھا اور مقتول کی موبائل سیٹ زیر استعمال آنے پر انہیں گرفتار کرنے پر شہاب الدین کا نام افشا کردیا جس کے ذریعے ان تک رسائی ممکن ہوئی جس نے اپنے ساتھی ملزم اکبرالدین کے ساتھ مجسٹریٹ کے سامنے اقرار جرم بھی کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ قتل کی وجہ سے ذاتی عناد بتائی گئی کیونکہ اکبرالدین نے مقتول کو چرس لانے کے لئے 25ہزار روپے نقد دے دیا تھا لیکن مقتول نہ ہی تو وعدہ پورا کیا اور نہ ہی پیسے واپس کرنے کو تیار ہوئے ۔

chitral police investigation SP Tariq press breafing 1 1 chitral police investigation SP Tariq press breafing 2 chitral police investigation SP Tariq press breafing 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , ,
4760

لواری ٹنل سے آمدورفت کیلئے دوبارہ شیڈول جاری ، رات 7بجے سے صبح نو بجے تک ٹنل مکمل بند رہیگا۔

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لواری ٹنل حکام نے سردیوں کیلئے ٹنل سے آمدورفت کیلئے دوبارہ شیڈول جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق صبح 9بجے سے دن ایک بجے تک اور دو گھنٹے کے وقفے کے بعد سہ پہر تین بجے سے رات 7بجے تک لواری ٹنل ٹریفک کیلئے کھلا رہیگا۔ باقی طریقہ کار سابقہ برقرار رہیگا ۔جبکہ رات 7بجے سے صبح 9بجے تک ٹنل ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیگا۔گزشتہ رات لواری ٹنل پہنچنے والی درجنوں گاڑیاں صبح 9بجے تک ٹنل کھلنے کے انتظار میں کھڑی رہیں۔ جن میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔ جبکہ دوسری طرف برف باری کی وجہ سے لواری ٹاپ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے آمدورفت کا واحد دارومدار لواری ٹنل پر ہے۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ضلعی انتظامیہ ، مرکزی حکومت اور این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے لواری ٹنل سے باقاعدہ آمدورفت کی اجازت دے چکا ہے ۔ جس کے بعد مختلف حلیہ بہانوں سے مسافروں کو تنگ کرنیکا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ انھوں نے مذید کہا کہ چترال کے عوام نے گرمیوں کے موسم میں باقاعدہ اخباری بیانات کے زریعے ٹنل حکام سے اپیل کی تھی کہ گرمیوں میں ٹنل سے ٹریفک کو مکمل بند کرکے جو بقایا کام ہیں ان کو مکمل کیا جائے اور سردیوں کے موسم میں مذید مسافروں کوہراسان نہ کیا جائے۔ مگر عوامی حلقوں کی بات ان سنی کردی گئی ۔ اور سردیوں کی موسم شروع ہوتے ہی ٹنل حکام اپنی ہت دھرمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کئے اور گزشتہ رات سے صبح نوبجے تک لوگوں کو ٹنل کے دھانے ٹھٹھرتی سردی میں انتظار پر مجبور کردیا گیا۔ انھوں نے مذید کہا کہ اگر حکومت یا انتظامیہ ٹنل کو چوبیس گھنٹے کیلئے کھول نہیں سکتی تومہربانی کرکے پشاور اور پنڈی یا دیگر علاقوں سے چترال کیلئے رات کے وقت روانہ ہونے والی گاڑیوں کی سروس کو بند کیا جائے۔ اور ان کو دن کے وقت آمدورفت پر پابند کیا جائے۔

اس سلسلے میں جب انتظامیہ کے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل کے دونوں اپروچ روڈ پر برف باری کے بعدسڑک رات کے وقت سفر کیلئے انتہائی خطرناک بن چکی ہیں ۔اور پھسلن کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثے کا خدشہ ہے لہذا مسافروں کی حفاظت کیلئے انتظامیہ نے رات کے سفر پر پابندی عائد کی ہے ۔ جس پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔

vehicles waiting at lowari tunnel Chitral

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , ,
4742
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , ,
4735

پبلک سروس کمیشن کے زیرہ اہتمام تحریری ٹیسٹ پشاور ،ایبٹ آباد ،ڈی آئی خان ،بنوں ،کوہاٹ، مردان اورسوات میں بہ یک وقت منعقد کئے جائیں گے

Posted on

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے اعلان کیاہے کہ مختلف محکموں میں کئی پوسٹوں کے لئے تحریری امتحان/ سکریننگ ٹیسٹ29 ۔ جنوری 2018 سے 02 ۔فروری 2018 ء تک دونشتستوں میں ڈومیسائل کی بنیاد پر پشاور ،ایبٹ آباد ،ڈی آئی خان ،بنوں ،کوہاٹ، مردان اورسوات میں بہ یک وقت منعقد کئے جائیں گے۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے نظامت اعلیٰ تعلیم میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔ 16) کی 21 اسامیوں اور محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد لیکچرار کیمسٹری ( اقلیتی کوٹہ، بی پی ایس۔17 ) کی ایک اسامی پر سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور اس سلسلے میں اپنی سفارشات 17 جنوری 2018 کو متعلقہ محکمے کو بھیج دی ہیں۔ اس امر کا اعلان انچارج میڈیا سیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
4726

چترال شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو قابو میں لانے کے لئے ماسٹر ٹریفک پلان تیار کرلی گئی،

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو قابو میں لانے کے لئے ماسٹر ٹریفک پلان تیار کی گئی۔ ڈی پی او چترال منصور امان اور ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے تما م اسٹیک ہولڈروں سے تفصیلی نشست کے بعد پلان ترتیب دی ۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال گوہر علی،چترال ٹریفک انچارج فضل کریم تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے سیف اللہ،تجاریونین کے حاجی ظفر، ڈرائیور یونین کے اسفندیار خان، سول سوسائٹی کے محمد حکیم ایڈوکیٹ ،میردولہ جان ایڈوکیٹ اور دوسروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ٹریفک پلان کے مطا بق غیر قانونی اڈے اور پارکنگ ختم کر کے عوام کی ہسپتالوں، سکولوں، عدالتوں اور بازاروں تک رسائی کو آسان بنایا جائے گا۔ پرانا بازار کو اتالیق پْل سے کڑوپ رشٹ بازار تک ون وے کیا جا رہا ہے۔ ڈاک خانہ چوک کچہری روڈ ون وے کر کے دروش یا جنوبی سائیڈ جانے والے ٹریفک شاہی مسجد چوک سے ہوتے ہوئے پْرانا پی آئی اے چوک جاکر بائی پاس پر نکلے گے۔ جبکہ شمالی سائیڈ جانے والے ٹریفک شاہی مسجد چوک سے ہوکر کڑوپ رشٹ بازار کی طرف جائے گا۔ بائی پاس روڈ پر گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ٹی ایم او بائی پاس روڈ میں دو جگہوں پر پارکنگ کا بندوبست کرے گا۔ اگلے مرحلے میں تمام پارکنگ کی جگہوں پر عوامی بیت الخلاء اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا جائے گا۔ کسی کو بھی بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ لائسنس کے حصول میں آسانی کیلئے موبائل لائسنسنگ یونٹ قائم کیا جارہا ہے جو دور دراز کے علاقوں میں جا کرلوگوں کو لرننگ پرمٹ فراہم کرے گا۔ بغیرہیلمٹ اوربیک ویو شیشہ کے بے غیر موٹر سائیکل چلانے پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔عوامی سہولت اور حادثات کے تدارک کیلئے چترال میں جامع ٹریفک پلان تیار گیا ہے ۔ ڈی پی او چترال منصور امان کی ہدایت پر اور تمام متعلقہ محکموں اور تنظیموں کی مشاورت سے چترال میں نیا ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ پلان وکلاء ، ٹی ایم اے، تجار یونین، ڈرائیور یونین، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور چترال سکاوٹس کی مشاورت اور اتفاق رائے سے تیار کیا گیا ہے۔

Trafic plan ijlas chitral 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
4720

سی پیک سکیورٹی فورس کے تعیناتیوں میں ایکس سولجرز کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے۔۔ایکس سولجر ایسوسی ایشن جی بی

Posted on

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ)سی پیک سکیورٹی فورس میں تعیناتیوں میں ایکس سولجرز کو نظر انداز کیئے جانے پر ایکس سولجرز ویلفیئر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے سابقہ اعلانات اور اخباری بیانات کو بھلایا نہیں ہوگا اور سی پیک سیکورٹی فورس میں ایکس سولجر جی بی کیلئے بھی کوٹہ مختص کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن جی بی کے سیکریٹری اطلاعات شکور خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں بہت اہم منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔جی بی میں سیوریج سسٹم اور کینسر ہسپتال یہاں کے عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے گلگت بلتستان کا نقشہ بدل رہا ہے۔جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ان ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ بے روزگاری کے خاتمے پر بھی خاص توجہ رکھے ہوئے ہیں۔لہٰذا ایکس سولجر ویلفئیر اسیوسی ایشن حافظ حفیظ الرحمن سے گزارش کرتی ہے کہ وہ سی پیک سیکورٹی میں گلگت بلتستان کے ریٹائرڈ فوجیوں کیلئے بھی مناسب کوٹہ مختص کروانے میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ معمولی پنشن پر اس مہنگائی کے دورمیں مسائل کا سامنہ کرنے والے پاک وطن کے محافظوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور وہ اپنی بقیہ زندگی بھی اس دھرتی کے تحفظ میں عزت وقار کے ساتھ گزار سکیں اور اہنے بچوں کو اچھی تعلیم دلو ا سکیں۔

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
4717

تمام آٹو میٹک رائفل ، بندوق اور پستول کے لائسنس منسوخ ، 31جنوری تک کی ڈیڈ لائن

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر چترال کے آفس سے جاری ایک نوٹس میں تمام آٹو میٹک بندوق، رائفل ، پستول کے لائسنس یافتہ حضرات کو مطلع کیا گیا ہے ، کہ وفاقی حکومت نے تمام آٹو میٹک بندوق ، رائفل ، پستول کے لائسنس جوکہ منسٹری آف انٹیئرئیر سے حاصل کرچکے ہیں کو فوری طور پر منسوخ کردیا گیا ہے ۔ لہذا وہ تمام حضرات اپنے لائسنس یافتہ آٹو میٹک بندوق، رائفل ، پستول حکومت کے ساتھ جمع کرکے مبلغ پچاس ہزار روپے آٹو میٹک رائیفل کیلئے اور مبلغ بیس ہزار روپے آٹو میٹک پستول کیلئے حکومت سے پیسے وصول کرسکتے ہیں یا وہ حضرات اپنے لائسنس یافتہ آٹو میٹک بندوق، رائفل ، پستول کو چترال کے لائسنس یافتہ آرمز ریپءئر میکنیک کے زریعے Semi/non automatic weaponsمیں تبدیل کراکے ڈی سی آفس چترال سے سرٹفیکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اور یہ کام 31جنوری 2018تک ہر صورت مکمل ہونی چاہیے مقرر ہ تاریخ کے بعد کوئی بھی کام قابل قبول نہیں ہوگا۔ اوران کے خلاف قانونی کاوارئی عمل میں لایا جائیگا۔ مذید معلومات کیلئے ڈی سی آفس کے لائسنس برانچ سے رابطہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4701

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیا

Posted on

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیاہے جو 29 ۔جنوری سے 2 ۔فروری 2018 تک منعقد کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد/ خاتون لیکچرر / سبجیکٹ سپیشلسٹ اکنامکس(بی ایس۔17) (تمام کوٹہ )، مرد/ خاتون لیکچر کامرس( بی ایس ۔17 ۔ تمام کوٹہ) اور مرد/ خاتون لیکچرر سبجیکٹ سپیشلسٹ کیمسٹری بی ایس۔17 (تمام کوٹہ) کے تحریری امتحانات 29 جنوری 2018 کوصبح کے اوقات میں جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد / خاتون لیکچرر اسلامیات(بی ایس۔17۔تمام کوٹہ) ،محکمہ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹ (B-14) ،محکمہ جنگلات میں سینئر آڈیٹر (BS-16) ،محکمہ بلدیات میں اکاؤنٹنٹ (BS-11) اوراکاونٹنٹس آفیسر (BS-17) کی پوسٹوں کے لئے مذکورہ ٹیسٹ 29 ۔جنوری 2018 کو شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے۔ اسی طرح محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں ہیڈ ماسٹر(بی ایس۔17) اور محکمہ بلدیات میں اسسٹنٹ تحصیل آفیسر ( بی ایس۔11) کی پوسٹوں کیلئے تحریری امتحان 30جنوری2018کو صبح کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ سی اینڈ ڈبلیو / آبپاشی اورمحکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے محکموں میں سب انجینئر سول(BS-11) کے مذکورہ ٹیسٹ 30۔جنوری 2018 کو شام کے اوقات اورمحکمہ بلدیات میں تحصیل میونسپل آفیسر (BS-17)کے تحریری ٹیسٹ 31 جنوری 2018 کو صبح او ر شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ پولیس میںآفس اسسٹنٹ (BPS-16) کے مذکورہ ٹیسٹ یکم فروری کو صبح کے اوقات میں جبکہ محکمہ اطلاعات میں کمپیوٹر آپریٹر (بی ایس۔16) اوراسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں آفس اسسٹنٹ (BPS-16) کی پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ یکم فروری 2018 کوشام کے اوقات میں اور محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میںآفس اسسٹنٹ(BPS-16) جبکہ محکمہ کھیل میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر(بی ایس۔16) کی پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ بالترتیب صبح اورشام کی نشستوں میں لئے جائیں گے۔امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات www.kppsc.gov.pk پر ظاہر کی جائیں گی۔تمام امیدوار اپنے رول نمبرز کے ساتھ متعلقہ امتحانی مراکز سے متعلق کال لیٹرز‘ امتحان؍ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے مذکورہ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔کسی امیدوار کو انفرادی طور پر داخلہ لیٹر؍رول نمبر سلپ جاری یا بذریعہ ڈاک ارسال نہیں کی جائے گی اگر کسی امیدوار کو اپنے امتحان ؍ٹیسٹ سے متعلق ویب سائٹ ‘ ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اپنے کال لیٹر سے متعلق معلومات دستیاب نہ ہوں تو وہ امتحان سے پہلے کمپیوٹر سیکشن سے ٹیلی فون نمبر091-9212976 سے اس سلسلے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے جبکہ امتحانی ہال میں موبائل فون یا دیگر الیکٹرانکس اشیاء لانے پر سختی سے پابندی ہے۔امتحانی مراکز کی تبدیلی کی کسی صورت اجازت نہیں ہو گی۔اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
4654

مختلف ڈاک خانوں کے اسامیوں کیلئے ٹیسٹ جی پی او نوشہر ہ میں منعقد ہونگے

Posted on

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) پی ایم جی خیبر پختونخوا کے دفتر سے حاصل شدہ اطلاع کے مطابق ضلع چترال کے مختلف ڈاک خانوں میں اٹینڈنٹ کی اسامی کے لئے 19جنوری کو ، اسٹام وینڈر کے لئے 20اور میل پیین (Peon)کے لئے 20جنوری کو جی پی او نوشہرہ میں تحریری ٹیسٹ منعقد ہوگی ۔ اس ٹیسٹ میں صرف وہ امیدوار شریک ہوسکتے ہیں جن کی تاریخ پیدائش 14.11.1987یا اس کے بعد کی ہو۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4639

انتقال پُر ملال،گردوں کے مرض میں مبتلانوجوان صدیق احمد انتقال کرگئے

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صدیق احمد ولدرفیق احمد( آف بکرآباد ) طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے ۔ وہ کئی عرصوں سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ اُن کی نماز جنازہ آج بدھ کے دن بعد ازنماز عصر بکرآباد بالا میں ادا کی گی۔ان کی عمر تقریبا 22سال تھی۔ ان کے گردوں کی ٹرانسپلانٹ کیلئے ان کے والدو دیگر رشتہ داروں نے بے انتہا کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

siddiq ahmad bakerabad for help

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4632

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے متعدد لیکچررز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی اگلے گریڈوں پر ترقی کے احکامات جاری

Posted on

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ ہائیر ایجوکیشن حکومت خیبر پختونخوا نے لیکچررز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی اگلے گریڈ میں ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 211 مرد اور 52 خواتین لیکچررز کو گریڈ 17 سے گریڈ18 میں اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ پر ترقی دی گئی ہے۔ جبکہ 29 مرد اور 62 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ 19 سے اگلے گریڈ 20 میں بطور پروفیسر ترقی کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4630

گولین گول ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کی کامیاب میکینکل ٹیسٹ ،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ تیاری کے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی جہاں پیر کے روز سے بجلی گھر کے پہلے یونٹ کی ٹربائین سمیت دیگر حصوں کا میکینکل ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ بجلی گھر کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر جاوید افریدی نے بتایا ہے کہ میکینیکل ٹیسٹ میں ایک دن اور لگ سکتا ہے جس کے ابتدائی طور پر مثبت رپورٹ آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اگلا مرحلہ الیکٹریکل ٹیسٹ کا ہے جس کے دوران یونٹ کے جنریٹر اورمتعلقہ حصوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی اور اس ہفتے کے اواخر تک بجلی ٹرانسمیشن لائن میں چھوڑ دیا جائے گا۔

standing committe visit to golen gol project32

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4612

دیوانی مقدمات کو ایک سال کے اندر نمٹانے کیلئے ترمیم کے ساتھ متعدد بلوں کی منظوری دیدی گئی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت آج صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔کابینہ نے دیوانی مقدمات کو ایک سال کے اندر اندر نمٹانے کیلئے سول پروسیجر کوڈ میں ترامیم کی منظوری دید ی ہے۔دیوانی مقدمات فیصلہ ہونے میں کئی دہائیوں کا عرصہ لگ جاتا تھا۔یہ پی ٹی آئی حکومت کا یک اور انقلابی اقدام ہے جس سے عوام کوجلد از جلد انصاف کی فراہمی یقینی ہوگی۔ واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ان ترامیم کی پہلے سے توثیق کر دی ہے۔ ترامیم کے مطابق وکلاء کی حاضری یقینی بنانے کیلئے متعین تاریخین دی جائیں گی۔60دن میں عدالت دعویٰ و جواب دعویٰ کا مرحلہ مکمل کرے گی اور متفرق درخواستوں پر عدالت کا فیصلہ قابل اپیل و قابل واپسی نہیں ہوگا۔ ماسوائے مقدمے کی از سر نو سماعت کی صورت میں متفرق درخواستوں کو نمٹانے کیلئے بھی60دن کی معیاد مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں دستاویزات کی تفتیش اور معائنے کیلئے 30دن مقر کئے گئے ہیں۔ عدالت چاہے توسمری مقدمہ سنا سکتی ہے۔ٹرائل کے مرحلے میں 7دن کے اندر مقدمے کی حدود کا تعین کیا جائے گا اور عدالت روزانہ سماعت کی بنیاد پر ایک سال میں مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔مزید برآں جو فریق مقدمے کی پیروی اور عدالت کے احکامات ماننے میں ناکام ہوگا۔ عدالت اس پر جرمانہ عائد کر سکے گی۔اپیلٹ عدالت کو اپیلٹ مرحلے میں اضافی شہادت ریکارڈ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اپیلٹ عدالت مقدمہ سماعت یا ریکارڈ کرنے کیلئے ماتحت عدالت بھیجتی تھی۔ سول عدالتیں اور اپیلٹ عدالتیں15دن میں فیصلہ سنائے گی۔ اس سے قبل فیصلہ سنانے کیلئے مدت کا تعین نہیں تھا۔ عدالت کے فیصلہ من و عن عمل درآمد کرانے کیلئے عدالت کا فیصلہ نہ ماننے والے فریق کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا جائیگا۔کابینہ نے سٹون کرشنگ کیلئے غیر لائسنس یافتہ سٹون کرشرز کو لائسنس کے اجراء کیلئے کابینہ کی سب کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ترمیم کی منظوری دیدی۔

صوبائی کابینہ نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چارسدہ کے بجٹ2017-18ء اور سالانہ ترقیاتی پروگرام ڈسٹرکٹ کونسل چارسدہ کی منظوری دیدی ہے۔واضح رہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کے سیکشن(4) 35 کے تحت اگر ایک لوکل کونسل بوجوہ مالی سال کے آغاز سے قبل بجٹ منظور نہ کرا سکی تو حکومت بجٹ کی تیاری و منظوری کی مجاز ہوگی۔

صوبائی کابینہ نے صوبے میں تین نئی یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دیدی ہے جن میں یونیورسٹی آف لکی مروت، یونیورسٹی آف ایگریکلچر ڈیرہ اسماعیل خان اور یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان شامل ہیں۔کابینہ نے اس سلسلے میں یونیورسٹیز ترمیمی بل2017ء کی منظوری دیدی ہے۔

صوبائی کابینہ نے لوکل گورنمنٹ چوتھے ترمیمی بل2017ء کی منظوری دیدی۔واضح رہے کہ حکومت نے نئے ضلعی کولائی پالاس کوہستان اور 14نئی تحصیلوں جن میں تحصیل رستم مردان، لوئر تناول اور لورا یبٹ آباد، بفہ پخال اور دربند مانسہرہ، خان پور ہری پور،لارجم اور شرینگل دیر اپر، کاکی بنوں، چکیسر شانگلہ، ملخو تور خو اور دروش چترال، بائیزئی ملاکنڈ اور گمبٹ ضلع کوہاٹ شامل ہیں۔ ان پر عمل درآمد کیلئے لوکل گورنمنٹ کے ایکٹ میں ترمیم ضروری تھی جس کی کابینہ نے منظوری دیدی۔

صوبائی کابینہ نے ایکٹ کے ذریعے خیبر پختونخوا ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈ آرڈیننس2001ء میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دیدی ہے۔ترامیم کا مقصد ہائیڈل پاور کے علاوہ دیگر توانائی کے قدرتی وسائل سے استفادہ کرنا ہے جن میں شمسی توانائی، کوئلہ، تھرمل اور windکے توانائی کے وسائل سے بجلی پیدا کرنا شامل ہیں۔علاوہ ازیں آئل و گیس کی پیداوار کو بھی مذکورہ فنڈ سے ترقی دینا بھی ترامیم کا حصہ ہیں۔ ان ترامیم کے ذریعے آئل و گیس کی رائلٹی گیس پر ایکسائز ڈیوٹی،ونڈ فال لیوی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی، آئل پر ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل شدہ رقم بھی ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈ کا حصہ ہوگی۔ تمام فنڈز کو یکجا کرنے سے توانائی کے تمام پراجیکٹس کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے گی۔آئندہ بجٹ میں بجلی کے خالص منافع کی حد سے بھی ہائیڈل ڈویولپمنٹ کیلئے فنڈز فراہم کئے جا سکیں گے۔

صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا Evacuee ٹرسٹ پراپرٹیز ’’اپیل و نظرثانی‘‘ رولز2017ء کی منظوری دیدی۔ واضح رہے کہ 18ویں ترمیم کے تناظر میں کنکرنٹ کے خاتمے کی صورت میں اقلیتی امور صوبوں کو تفویض کر دیے گئے تھے۔صوبے کو تفویض شدہ اختیارات کو باقاعدہ بنانے کیلئے صوبائی اسمبلی نے اس سلسلے میں ’’ خیبر پختونخوا کمیونل پراپرٹیز آف مائینارٹیز ایکٹ2014ء پاس کیا۔اس ایکٹ کے سیکشن۔27 کے تحت رولز بنانا ضروری تھے۔ یہ رولز صوبائی کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کئے گئے جس کی کابینہ نے آج منظوری دی۔یہ رولز ’’خیبر پختونخواایوکیو ٹرسٹ پراپرٹیزاپیل و نظرثانی‘‘ رولز2017ء کہلائیں گے۔صوبائی کابینہ نے پاور آف اٹارنی ایکٹ1882ء ترمیمی بل کی منظوری دیدی ہے۔ یہ بل خیبر پختونخوا پاور آف اٹارنی ترمیمی بل2017ء کہلائے گا۔ واضح رہے کہ پاور آف اٹارنی دینے کا اختیار18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو تفویض کر دیا گیا ہے۔

صوبائی کابینہ نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل کیلئے21000ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف محکموں نے منصوبہ و ترقیات کے محکمے کو اپنی ڈیمانڈ بھجوائی تھیں جس کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے منظوری دیتے ہوئے اسے کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ۔تاہم اضافی فنڈز کی فراہمی فنڈز کی پوزیشن سے مشروط ہوگی۔

صوبائی کابینہ نے سرکاری عمارتوں، پراجیکٹس، اداروں ، شاہراہوں اور سٹریٹس کو مختلف شخصیات کے ناموں سے منسوب کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی پہلے سے طے شدہ پالیسی کے تناظر میں صوبائی سطح پر پالیسی بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ اس سے قبل صوبائی سطح پر رہنما پالیسی اصول وضع نہیں کئے گھے تھے جس کی وجہ سے ہر کوئی سرکاری اثاثوں کو اپنی مرضی سے کسی شخصیت کے نام سے منسوب کر دیتا تھا۔

رہنما پالیسی اصول کے چیدہ چیدہ نکات یہ ہیں؛
کوئی ادارہ، شاہرہ یا گلی کسی سرکاری افسر یا عوامی نماندے کے نام سے منسوب نہیں کی جائے گی جو بقید حیات ہو۔کوئی ادارہ سرکاری و نیم سرکاری کسی غیر پاکستانی کے نام سے اس وقت تک منسوب نہیں کی جائیگی جب تک اس کی وفاقی حکومت سے منظوری نہ لی گئی ہو۔ادارے اور پراجیکٹس جیسے پل، عمارات، شہراہیں، گلیاں وغیرہ درج ذیل شخصیات کے ناموں سے منسوب کی جا سکتی ہیں۔بانی پاکستان یا وہ شخصیات جنہوں نے تحریک آزادی اور قیام پاکستان میں صف اول کے رہنما کے طور پر کردار ادا کیا ہو۔قومی و صوبائی شخصیات جن کی قوم کیلئے بے مثال خدمات ہوں اور وہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہوں۔وہ ہیرو جنہوں نے ملک کے دفاع اور ڈیوٹی کی انجام دہی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہو۔آوٹ،کلچر کے اداروں کو قومی و صوبائی سطح کے مایہ ناز فنکاروں کے نام سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔یہ اصول سپورٹس، آرکیالوجی، میوزیم، تعلیمی اداروں،لائبریریز، سائنسی اور تکنیکی اداروں کیلئے بھی ہے۔بڑ ے خیراتی ادارے تعمیر کرنے والے۔پاکستان دوست غیر ملکی سربراہان مملکت مذکورہ بالا شرائط پر پورا اترنے کیلئے نام منسوب کرنے کیلئے ایک باقاعدہ شفاف طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے منسوب شدہ ناموں کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ مزکورہ بالا طریقہ کار کے مطابق اگر کوئی سرکاری عمارت وغیرہ کسی کے نام منسوب کر دی جائے اسے کسی صورت تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , ,
4593

مردم شماری،سیٹ خاتمہ مسترد،چترالیوں نے احتجاجی تحریک کی دھمکی دیدی

Posted on

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے مختلف سیاسی جما عتوں کے قائدین سول سوسائٹی وکلاء تاجرمیڈیا سے وابستہ افراد نے چترال میں مردم شماری کے نتائج اور ضلع کی ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ ختم کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس سلسلے میں بارہ رکنی سٹرنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو آئندہ کے لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے اقدامات کرے گی اس بات کا فیصلہ پیر کے روز پشاور میں منقدہ اجلاس میں کیا گیا سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی ایم پی اے سلیم خان سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان ضلع کونسل نائب ناظم مولانا عبدلشکور چترال جرنلسٹ فورم کے صدر ذوالفقار علی شاہ جنرل سیکرٹری نادرخواجہ محمد وزیر سرفراز شاہ وکلاء تاجر تنظیموکے نمائدوں نے شرکت کی اجلاس میں شرکاء نے مردم شماری میں چترال کی آبادی کو کم ظاہر کرنے اور انتخابی اصلاحات کے نام پر صوبائی اسمبلی کی سیٹ کو ختم کرنے کے فیصلے کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسے چترال جیسے پسماندہ ضلع کے خلاف ایک گہری سازش قرار دیا گیا انہوں نے کہا کہ چترال رقبے کو لحاظ سے صوبے کا سب سے بڑا ضلع ہے اور انتظامی معاملات کو چلانے میں مشکلات کے باعث ضلع کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا دوسری جانب ایم پی اے کی ایک سیٹ ختم کر کے پسماندہ ضلع کو مزید پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی گی ہے جو ضلع کی عوام کسی صورت میں قبول نہیں کریں گیاانہوں نے واضح کیا کے ضلع کی عوام سیٹ کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے بلکہ اس مقصد کے لیے انتخابات کے بائیکاٹ پر بھی غور کر سکتے ہیں اجلاس میں مردم شماری کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یاداشت پیش کرنے اور عوامی نمائندگی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کہ خلاف عدالتی جنگ لڑنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ۔اجلاس میں ایک بارہ رکنی سٹرنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس میں سرتاج احمد خان ،عبدالاکبر چترالی،سلیم خان ایم پی اے،صادق آمین،محب اللہ ایڈوکیٹ،نادر خواجہ اور دیگر شامل ہونگے کمیٹی جلد از جلد اجلاس بلاکر آئندہ کی لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کرے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , ,
4581

چترال میں پولیو مہم کا آغاز کردیاگیا ، مہم ایک ہفتے تک جاری رہیگا۔۔اے ڈی سی مہناس الدین

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے چلڈرن ہسپتال چترال میں ایک بچی کو پولیوڈراپ پلاکر چترال میں پولیومہم کا آغاز کردیا جو کہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے علاقے کی پسماندگی کے باوجود چترال ضلعے کو پولیو سے پاک رکھنے میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گاتاکہ اس خوفناک مرض سے نئی نسل کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس راہ میں وسائل کی کمی کو آڑے آنے نہیں دیا جائے گا جس کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کوئی کسر نہیں اٹھائے گی۔ ای پی آئی کے کوارڈینٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے بتایا کہ پانچ سال سے کم عمر کے بارہ بچوں کی تعداد 71ہزار 446ہے جن تک پہنچنے کے لئے ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعے کے چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 550 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ان کی مانیٹرنگ کے لئے 117ایریا انچارج اور26یونین کونسل مانیٹرنگ افیسر ز مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو مقامات پر ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ٹیم تعینات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برفباری اور شدید موسمی حالات کی وجہ سے اس مہم میں بروغل وادی کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سہ روزہ مہم کے بعد پولیو ڈراپ سے محروم رہنے والے بچوں کے لئے ایک روزہ کیچ اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔

chitral polio campaign 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
4566

محکمہ معدنیات کی طرف سے مائننگ پر پابندی ، کرش پلانٹس بندہونے کی وجہ سے سینکڑوں مزدور فاقہ کشی پر مجبور ، پابندی اُٹھایا جائے۔۔کرش پلانٹس ایسوسی ایشن

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آل چترال کرش پلانٹس ایسوسی ایشن کے صدر سید خالد حسین جان نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیا ت کی طرف سے مائننگ پر پابندی کی وجہ سے چترال میں تمام کرش پلانٹس بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور متعلقہ محکمہ جات کی طرف سے این او سی رکھنے کے باوجود کرش پلانٹس کو کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے۔ پیر کے رو ز چترال پریس کلب میں ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں سفیر اللہ، سعداللہ خان، صلاح الدین، تنویر احمد، عرفان خان، اظہار نبی، رحمت اعظم ، کشافت یونس اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ معدنیات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پورے ضلعے میں دریا کے کناروں پرجاری غیر قانونی مائننگ کو روک لے لیکن اب تک مختلف مقامات پر دریا کے کناروں سے ریت، بجری اور پتھر اسی طرح غیر قانونی طریقے سے نکالی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں جتنے بھی بڑے بڑے تعمیراتی سرکاری پراجیکٹ جاری ہیں،وہ بھی اپناکام چلانے کے لئے مال دریا سے اٹھارہے ہیں جوکہ خلاف قانون ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کیا ہے کہ ضلع چترال میں جہاں جہاں بھی غیر قانونی مائننگ ہورہی ہے، اسے فی الفور بند کیا جائے اور اگلے ماہ کی 6تاریخ تک تمام کرش پلانٹس کو چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ غریب مزدوروں کے گھروں کا چولہا دوبارہ گرم ہوسکیں۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیاکہ نیلامی کا عمل مکمل ہونے تک فی لوڈ کے حساب سے ریٹ مقرر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے کرش پلانٹس مالکان آل کرش پلانٹس ایسوسی ایشن کے مطالبات کی پرزور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی زور دے کرکہاکہ مختلف ریور بیڈوں میں معد نیات کی نیلامی کے لئے محکمہ معدنیات نے جو کم از کم ریٹ مقرر کی ہے ، وہ بہت ذیادہ ہ ہونے کی وجہ سے عام ٹھیکہ داروں کی دسترس سے باہر ہے جس کی وجہ سے وہ نیلامی میں حصہ لینے سے کترارہے ہیں۔

crush plant association chitral press confrence 2

crush plant association chitral press confrence 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
4557

چترال اسٹوڈنٹس ایسو سی ایشن خیبرپختونخواہ کی جانب سے سپورٹس ایونٹ منعقد کرنے کا فیصلہ! 

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن  خیبرپختونخواہ کیایک  میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی صدر عابد پیرزادہؔ نے کی، تمام کابینہ ممبران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں 22، 23، 24 جنوری 2018 کو منعقد ہونے والی سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔ فیسٹول میں فٹبال، فٹسال، بڈمنٹن(سینگلز اور ڈبلز) اور رسہ کشی  کے مقابلے ہونگے۔ ایونٹ کے تمام مقابلے (قیوم سٹڈیم) پشاور سپورٹس کمپلکس میں کرائے جائینگے۔

صوبائی صدر عابد پیرزادہؔ نے اس طرح کے ایونٹس کو طلباء کیلئے خوش آئیند قرار دیا اور تمام چترالی کھلاڑیوں کو بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی دعوت دی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
4550

چترا ل کے عوام حالیہ مردم شماری کے نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔۔۔ سرتاج احمد خان

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے کہا ہے کہ چترال کے عوام مردم شماری کے نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہیں جس کی بنیاد پر چترال سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست ختم کردی گئی ہے اور دوبارہ مردم شماری نہ کرانے اور اسمبلی سیٹ کی مجوزہ خاتمے کے فیصلے کو واپس نہ لیا گیا تو وہ اگلے عام انتخابات کا مکمل کرنے اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہوں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔سول سوسائٹی کے نمائندوں مولانا عبدالسمیع، معراج حسین لال، دین محمد، حمید احمد اور دوسروں کی معیت میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست کا خاتمہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے کیونکہ رقبے کے لحاظ سے یہ پورے صوبے کا پانچواں حصہ ہے اور اس وسیع رقبے کے لئے صرف ایک ایم پی اے قطعی طور پر ناکافی ہے جبکہ مردم شماری کے نتائج بھی قابل قبول نہیں ہیں جن میں 95فیصد آبادی کو شمار میں نہیں لایا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ چترال کی چار لاکھ سے ذیادہ آبادی روزگار اور معاش کے سلسلے میں چترال سے باہر مختلف شہروں میں آباد ہیں جن کاشمار یہاں نہیں ہواہے۔ انہوں نے مختلف چھوٹے اضلاع شانگلہ ،تورغر، کوہستان، کرک، ٹانک کی مثا ل دیتے ہوئے کہاکہ وہاں کی آبادی چترال کے نصف ہونے کے باوجود دو ، دو نشستیں دی گئی ہیں لیکن چترال کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے۔ سرتاج احمد خان نے کہاکہ اس مسئلے پر چترال کی سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی متحد ومتفق ہیں جوکہ پیر 15جنوری کو ایک مشترکہ یادداشت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پیش کریں گے جس میں صوبائی اسمبلی کی نشست کو بحال رکھنے کی استدعا کی جائے گی اورحلقہ بندیوں کی ڈرافٹ پروپوزل سے اسے ختم نہ کرنے کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

sartaj press confrence chitral

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4546

انتظا ر کی گھڑیاں ختم، 23جنوری سے گولین گول ہائیڈروپاؤر اسٹیشن سے بجلی لوئرچترال میں پیسکو کے ٹرانسمیشن لائن میں ڈال دیا جائے گا۔۔پی ڈی جاوید افریدی

Posted on

چترال (ظہیرا لدین سے ) اہالیان چترال کے لئے خوشخبری، انتظار کی گھڑیاں ختم، اندھیرے اجالوں میں تبدیل، لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ جس کا ذکر داستانوں ہی میں ملے۔ 23جنوری سے گولین گول ہائیڈروپاؤر اسٹیشن کا پہلا یونٹ ٹیسٹنگ کے لئے تیار ہورہا ہے جسے اسی دن سے لویر چترال میں پیسکو کے ٹرانسمیشن لائن میں ڈال دیا جائے گاجس کے ساتھ چوبیس گھنٹے مسلسل بجلی کی دستیابی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ اتوار کے روز گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر جاوید افریدی نے کوغذی کے مقام پر اپنے دفترمیں مقامی صحافیوں کوبتایاکہ چترال گرڈ اسٹیشن تک ٹرانسمیشن لائن کی کامیاب ڈرائی ٹیسٹنگ ہوگئی ہے جبکہ لوڈ ٹیسٹ میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے جوکہ23جنوری تک یقینی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹنل کے اندر پانی کی بھرائی کاکام شروع کردیا گیاہے اور آنے والے چوبیس گھنٹوں کے اندر جنریٹر کا ٹیسٹ کیاجائے گا۔ پراجیکٹ ڈائرکٹر نے بجلی گھر کے ٹنل کے اندر پانی کی لیکیج کی وجہ سے تکمیل میں تاخیر کی خبرکو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ٹنل کے اندر کنکریٹ میں380کے لگ بھگ جائنٹ ہیں کیونکہ ایک دن کے مکمل شدہ کنکریٹ اور اگلے دن کے تیار شدہ کنکریٹ کے درمیان جائنٹ رہ جاتا ہے جس پر واٹر اسٹاپر (water stopper)لگایا جاتا ہے اور پلاسٹک سے بنی ہوئی اس میٹریل میں یہ خاصیت ہے کہ مسلسل پانی میں رکھنے پر یہ پھیلتی جاتی ہے اور یوں لیک ہونے والی مقام پر مضبوطی سے گھیر کر لیکیج کے عمل کو روکتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جب پانی پہلی مرتبہ ٹنل سے گزار ا گیا تو جائنٹ کے جگہوں سے پانی کا لیک ہونا لازمی امر تھا مگر واٹراسٹاپروں نے اپنا کام شروع کردیا اور لیکیج رک گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ماہ کے اواخر تک بجلی گھر کا پہلا یونٹ وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح کے لئے تیار رہے گاجبکہ پیسکو کے لائن میں یہ بجلی 23جنوری سے دستیاب ہوگی۔ اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ کسی بھی وقت طے پاجائے گا جس کے لئے گفت وشنید جاری ہے جس کے نتیجے میں یا تو پیڈو پیسکو سے اس بجلی گھر کی بجلی خریدے گی یا پیڈو اپر چترال میں اپنی ٹرانسمیشن لائن پیسکوکو کرائے پر دے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ دونوں صورتوں میں اپر چترال کو کوغذی میں سوئچ یارڈ سے4میگاواٹ بجلی دی جائے گی جس کی مقدار میں اضافہ بھی تکنیکی طور پر ممکن ہے۔ اس وقت بجلی گھر کی پیدواری گنجائش کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اس وقت پانی کی مقدار میں کمی کی وجہ سے ممکنہ پیدوار 25میگاواٹ جبکہ طلب 11میگاواٹ ہے ۔

golengole hydro porject chitral 1 golen gol hydel project chitral 2 golen gol hydel project chitral 6 golen gol hydel project chitral 5

golengole hydro porject chitral 2 golengole hydro porject chitral 25

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
4532

صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ کو ختم کرنے کے خلاف چترالی باشندوں کا پشاور میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ کو ختم کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے چترالی باشندوں کا بھر پور احتجاجی مظاہر ہ ہو ا مظاہر ہ کی قیادت مولانا عبد الا کبر چترالی کر رہے تھے ا س موقع پر جمعیت علما ء اسلام ضلع چترال کے امیر مولانا عبد الرحمن ، پی پی پی کے ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان ، صدر چیمبر آف کامرس چترال سرتاج احمد خان ، صدر چترالی بازار عبد الرزاق ، صدر یو تھ پی ٹی آئی فخر اعظم ، اہلسنت و الجماعت کے رہنما شمس الدین معاویہ ، جماعت اسلامی کے شمشیرخان ، مولانا جاوید احمد ، رحمت الٰہی ، مولانا شیر کریم شاہ جے یو آئی کے علاوہ کثیر تعداد میں چترالی باشندے موجود تھے مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کر رہے تھے مظاہرین اور میڈیا سے مولانا چترالی ، سلیم خان ، مولانا عبد الرحمن اور سرتاج احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری 2017 میں ضلع چترال کی آبادی کیساتھ ناقابل بیان نانصافی کی گئی ہے ساڑھے تین سے چار لاکھ تک آبادی کو جو بیرون ضلع ملازمت یا مزدوری کیلئے عارضی رہائش پذیر ہیں کا اندراج ضلع چترال میں نہیں ہو ا اور اس سلسلہ میں محکمہ مردم شماری نے عوام میں شعور و آگاہی بھی پیدا نہیں کی جس کی وجہ سے بیرون ضلع عارضی رہائش پذیر آبادی کا اندراج ضلع میں نہ ہو سکا ضلع چترال 14950 مربع کلومیٹر ہے ارندوسے شروع ہو کر بروغل تک طویل ترین سفر کرکے کئی دنوں میں پہنچا جاسکتا ہے اگر صوبہ خیبر پختونخوا کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا جائے تو پانچواں حصہ صرف ضلع چترال کا رقبہ بنتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے ضلع چترال کے دشوار گزار علاقہ اور بڑے رقبے کی بنا پر چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا اعلان کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ شہری اور پہاڑی علاقوں کو یکساں Criteria پررکھنا سراسر ظلم و ناانصافی ہے ۔ اپنے محل وقوع کے اعتبار سے چترال ایک حساس ضلع ہے اس کی حساسیت کی بنیاد پر ضلع چترال کو دیگر اضلاع کی آبادی پر قیاس نہ کیا جائے اورالیکشن کمیشن کے فارمولہ سے ضلع چترال کو مستثنیٰ قرار دیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع چترال کوایک قومی اور دوصوبائی سیٹیں مخصوص جغرافیائی حالات کی بنیاد پر بر قرار رکھی جائیں اس میں کمی کسی بھی صورت ہمارے لئے قابل قبول نہیں اگر الیکشن کمیشن نے ضلع چترال کے جغرافیائی محل وقوع اور رقبہ کو بالائے طاق رکھ کر ایک صوبائی سیٹ کم کی تو ہم بھر پور تحریک چلائیں گے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں چیلنچ کرنے کے علاوہ دوسرے تمام آپشن کو بروئے کار لائیں گے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
4478

گہکیر میں تھرڈ ائیر کے طالبہ کی مبینہ خودکشی ، جنالی کوچ میں گاڑی کی ٹکر سے خاتون جان بحق

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے بالائی علاقے درونگاغ گہکیر میں ایک اورنوجوان طالبہ نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حبیبہ دختر فیض نادر نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کی چراغ گل کردی ۔ جسکی عمر تقریبا آٹھارہ سال اور تھرڈ آئیر کی طالبہ تھی۔ وجہ خودکشی فلحال معلوم نہ ہوسکی ۔ تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے۔ موڑکہو سرکل میں گزشتہ چھ مہینوں کے اندر یہ آٹھواں جبکہ سب ڈویژن مستوج میں تیروان خودکشی ہے۔

ایک اور واقعہ جنالی کوچ روڈ پر پیش آیا ہے جہاں مقامی ٹیکنکل کالج میں ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے جانے والی خاتون تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی ۔جنھیں موقع پر بونی ہسپتال پہنچایا گیا مگرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔وہ کروئے جنالی بونی کے رہائشی آفص نادر کی زوجہ تھیں۔ مقامی پولیس نے ڈرائیو کے خلاف پرچہ کاٹ کر تفتیش شروع کی ہے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4463

ریڈیو پاکستان کو ایک معیاری اور بہترین نشریاتی ادارہ بنانا اولین تر جیح ہے۔۔۔محمد جاوید باجوہ

گلگت ( چترال ٹائمز رپورٹ) اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت محمد جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کو ایک معیاری اور بہترین نشریاتی ادارہ بنانامیر ا اولین تر جیح ہے ۔علاقائی زبانوں کے تحفظ کے لئے ریڈیوپاکستان ایک منفرد زریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیوپا کستان گلگت سے علاقائی زبانوں میں نشر ہونے والے پروگراموں کے اناونسرز اور کمپےئرز خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا علاقائی زبانوں کے پروگراموں میں معیار پیدا کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا ئے جائینگے۔ زبان وادب کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا ئے گا۔جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ریڈیو پاکستان دیگر میڈیا کے لئے ایک بنیادی تر بیت گاہ کی حیثیت رکھتا ہے، اناونسراورکمپےئرز اپنی محنت اور لگن سے سامعین کے لئے معیاری پروگرام پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ایک سرکاری میڈیا ہونے کی وجہ سے عوامی میڈیا ہے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم سچ کو عوام تک پہنچائے اور اسٹیٹ کی پالیسی اور حکومتی تر قیاتی منصوبوں بارے عوام کو اچھی طرح آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کمپیرز ریڈیو کی اصل آواز ہیں اور سٹیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں اس لئے ایمانداری اور لگن کے ساتھ حقائق اور سچائی عوام تک پہنچائیں۔اسٹیشن ڈائریکٹر نے کہا کہ ریڈیو سے بولے جانے والے ایک ایک لفظ قیمتی ہے پروگراموں میں کو الٹی پیدا کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے کمپیرز دل لگا کر کام کرے اور سامعین کے معیار پر پورا اتر جائیں۔اسٹیشن ڈائریکٹر محمد جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارٹسٹوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی اور سالانہ ان کی کارکردگی کی بناد پر ان میں ایوارڑز اور سرٹیفیکٹس دی جائیگی۔اس موقع پر پروگرام منیجر ریڈیو پا کستا ن گلگت محمد عباس اورپروڈیوسرز واجد علی،محمد اسماعیل اور خورشید احمد خان موجود تھے۔

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
4414

شہید اسامہ کیئرئیر اکیڈیمی چترال میں پہلی دفعہ چائنیز لینگویج سنٹر کا افتتاح ،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اسامہ شہید کیرئیر اکیڈیمی چترال میں پہلی دفعہ چائنیز زبان سیکھنے کیلئے لینگویج سنٹر کا افتتاح کیاگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رحمت آمان تھے۔ جنھوں نے فیتہ کاٹ کر سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ محمدﷺ نے پندرہ  سوسال پہلے فرمایا تھا کہ علم حاصل کرو چاہیے تمہیں چین بھی جانا پڑے۔ اس حدیت مبارکہ کے مطابق چین کے ساتھ کوئی حکمت پوشیدہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج چین دنیا کی ترقیافتہ ممالک کے صف میں کھڑاہونے کے ساتھ اقتصادی لحاظ سے دنیا میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دوست ملک ہونے کے ساتھ سی پیک کے تناظر میں ہمارے رشتے مذید مظبوط ہوگئے ہیں۔ اور مستقبل قریب میں چین کا پاکستان کے دوسرے شہروں کے ساتھ چترال کے ساتھ بھی خصوصی کاروباری و دیگر معاملات کاآغاز ہونے جارہا ہے ۔ جس کی بنا پر چینی زبان سیکھناہم سب کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ چائنیز لینگویج سنٹر کے ریسورس پرسن ڈاکٹر محمد حکیم نے بتایا کہ چائنیز لینگویج سیکھنا انتہائی اسان ہے ۔ گوکہ چائنیز زبان بہت وسیع ہے مگر بنیادی الفاظ کے ساتھ ایک طالب علم زیادہ سے زیادہ تین مہینے کے اندر چائنیز زبان پر مکمل غبور حاصل کرسکتا ہے ۔ انھوں نے پلیٹ فارم مہیاکرنے پر ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شہید اسامہ کیرئیر اکیڈیمی کے کوارڈنیٹر پروفیسر فدا لرحمن نے خطاب کرتے ہوئے سی پیک کے تناظر میں چائنیز زبان کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ انھوں نے طلبا و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرے مضامین کے ساتھ چائنیز زبان کو بھی ترجیحی بنیادوں پر سیکھیں ۔اور آنے والے وقتوں کیلئے خود کو تیاررکھیں۔

chinese leanguage center osama career academy chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4399

بزرگ شہری سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی اورداخلہ چارجز سے مستثنی قرار دیدئے گئے۔محکمہ صحت

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبرپختونخوا سینئر سٹیزن ایکٹ2014 ۔کی شق ۔9 کی پیروی کرتے ہوئے مجاز اتھارٹی (وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ) نے ساٹھ برس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے علاج معالجے کے اخراجات اور ان کی مشکلات کم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور اس سلسلے میں فوری طور پر پورے صوبے میں محکمہ صحت کے زیر کنٹرول تمام سرکاری ہسپتالوں میں بزرگ شہریوں کو او پی ڈی اورداخلہ چارجز سے بھی مستثنی قرار دیاگیا ہے۔ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اورڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو مذکورہ بالااحکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کااعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیاگیاہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4344

دماغ کے کینسر میں مبتلا دس سالہ بچہ عباد حسین مخیر حضرات کی مدد کے منتظر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے علاقہ لون سے تعلق رکھنے والے دس سال کا بچہ اور جماعت سوم کا طالب علم عباد حسین ولد عبد الحسین کی زندگی کے چراغ کو محض غربت کی وجہ سے گل ہونے سے بچانے کے لئے معاشرے کے صاحب استطاعت طبقے پر ایک امتحان آن پڑی ہے جوکہ دماغ کے کینسر ( برین ٹیومر)میں مبتلا ہے اور آغا خان ہسپتال کراچی میں ان کا علاج جاری ہے جسے ان کے غریب ماں باپ مزید برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ عبد الحسن کے والد جوکہ ایک ادارے میں 16ہزار ماہانہ تنخواہ پر سیکورٹی گارڈ کا کام کررہے ہیں، نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو دکھری بھری کہانی سناتے ہوئے کہاکہ اپنی جمع پونجی اور گھر کی قابل فروخت اشیاء سے حاصل کردہ ساڑھے چار لاکھ روپے اپنے بیٹے پر خرچ کرچکا ہے اور ساڑھے تین لاکھ روپے کا قرضدارہونے کے ساتھ ساتھ وہ مزید علاج کے اخراجات تو کجا معمول کے دوبارہ کی چیک اپ کرانے کے لئے اپنے بیٹے کو کراچی لے جانے کی سکت سے بھی محروم ہیں۔ جبکہ بیٹے کی طبیعت دوبارہ خراب ہونے کیوجہ سے وہ اور انکی فیملی انتہائی پریشانی کا شکار ہے۔ انہوں نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ان کے حال پر رحم کھاتے ہوئے ان کے ساتھ ہر ممکن مالی امداد کی جائے۔

مخیر حضرات اگر کوئی مدد کرنا چاہے تو درجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

 

رابط نمبر عبد الحسین 03409853205:
نواز 03408899179:

 

 

بینک تفصیل
حبیب بینک لمیٹڈ (HBL)
ٹائٹل عبد الحسین
اکاونٹ نمبر 0018787900220903:

 

ibad hussain chitrali patient brain tumer need help 5

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
4331